اجمل کے پولیس ریمانڈ میں توسیع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والے حملہ آور اجمل امیر قصاب کو عدالت نے چھ جنوری تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔اجمل کو ممبئی کرائم برانچ لاک اپ میں رکھا گیا ہے اور میٹرو پولٹین مجسٹریٹ شری منگلے سرکاری وکیل ایکناتھ دھمال کے ساتھ کیس کی سماعت کے لیے خود کرائم برانچ بدھ کی صبح پہنچے۔ پولیس حفاظتی نکتہ نظر سے اجمل کو کسی بھی حال میں لاک اپ سے باہر لانا نہیں چاہتی ہے اس لیے دوسری مرتبہ مجسٹریٹ کو ممبئی کرائم برانچ آنا پڑا۔ اس مرتبہ پولیس نے اجمل کے خلاف سکوڈا گاڑی چرانے کا کیس مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ پولیس کیس کے مطابق اجمل اور ان کے ساتھی ابو اسماعیل خان رنگ بھون کے پاس اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے ، ایڈیشنل پولیس کمشنر اشوک کامٹے، انکاؤنٹر کے ماہر پولیس انسپکٹر وجے سالسکر سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی سکوڈا کار چرا کر فرار ہو گئے تھے جنہیں بعد میں ڈی بی مارگ گرگام چوپاٹی کے پاس سے پکڑا تھا۔پولیس کارروائی کے بعد اسماعیل خان کی موت واقع ہو گئی تھی اور پولیس نے اجمل کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق اجمل کے خلاف یکے بعد دیگرے کیس عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور عدالت سے پولیس ریمانڈ کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اجمل کے کیس کی پیروی کے لیے ابھی تک کوئی بھی وکیل نامزد نہیں ہوا ہے۔ حکومت نے لیگل ایڈ سیل کے جس وکیل دنیش موٹا کو نامزد کیا تھا انہوں نے اخلاقی بنیادوں پر کیس لینے سے انکار کر دیا تھا۔ دو وکلاء نے ایک سیاسی جماعت کے لوگوں کے مظاہروں اور مخالفت کے بعد اپنا نام واپس لے لیا۔لیکن اب ایڈوکیٹ کے بی این لام نے اجمل کی پیروی کرنے کے لیے اپنا وکالت نامہ ممبئی پولیس کے سامنے پیش کیا ہے۔ لام کے مطابق پولیس نے انہیں انتیس دسمبر تک انتظار کرنے کے لیے کہا ہے۔ | اسی بارے میں جناردھن اجمل کی پیروی کے لیے تیار15 December, 2008 | انڈیا ’اجمل کا پاکستانی ہائی کمیشن کو خط‘14 December, 2008 | انڈیا قصاب 24 دسمبر تک حراست میں 11 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملوں کے حملہ آور اجمل کا ’اقبالی بیان‘10 December, 2008 | انڈیا ’اجمل میرا ہی بیٹا ہے‘12 December, 2008 | پاکستان فرید کوٹ میں غیر معمولی کیا؟05 December, 2008 | پاکستان ممبئی میں حملے اور پاکستان کافریدکوٹ30 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||