BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 December, 2008, 01:34 GMT 06:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اجمل کا پاکستانی ہائی کمیشن کو خط‘

اجمل
’اجمل نے اپنے ساتھی کی تدفین کا مطالبہ کیا ہے‘
ممبئی میں جائنٹ پولیس کمشنر راکیش ماریا نے سنیچر کو بتایا کہ ممبئی حملوں کے زندہ بچ جانے والے واحد ملزم امجد امیر نے پاکستانی ہائی کمیشن کو تین صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے جو انڈیا کی وزارت خارجہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

راکیش ماریا نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خط انڈیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے لیے ہے اور اسے وزارت خارجہ کوبھجوایا ہے جو اسے آگے بڑھانے کے طریقۂ کار پر فیصلہ کرے گی۔

پولیس کے مطابق اجمل نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھی ابو اسماعیل کی لاش کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کیا جائے۔

پولیس کے مطابق اجمل نے پاکستانی ہائی کمیشن سے قانونی امداد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اجمل نے خط میں اپنے انڈیا پہنچنے کے بارے میں بتایا ہے اور انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ان کی تربیت کہاں اور کیسے ہوئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن سے اس خط کے بارے میں بارہ راست بات نہیں ہو سکی لیکن انڈیا کے ذرائع ابلاغ میں خبریں نشر کی جا رہی ہیں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط نہیں ملا۔

دریں اثناء ایک وکیل اشوک سروگی کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملزم کو دفاع کا حق ہے اور اجمل کو بھی یہ حق ملنا چاہیے۔
سروگی نے کہا کہ ان کی اس تنظیم سے بات چیت چل رہی ہے اور وہ شاید اس مقدمے کو لڑیں گے۔

اشوک سروگی ابو سالم کے بھی وکیل ہیں جو انیس سو ترانوے میں ممبئی میں ہونے والے بم حملوں کے مقدمے کے ملزم ہیں۔

اس سے قبل ممبئی میں بار کونسل کا متفقہ فیصلہ تھا کہ کوئی بھی اجمل قصاب کا کیس نہیں لڑے گا اور ایک مشہور وکیل دنیش موتا نے کا کیس لینے کے خلاف بیان بھی شائع ہوا تھا۔

اسی بارے میں
’اجمل میرا ہی بیٹا ہے‘
12 December, 2008 | پاکستان
فرید کوٹ میں غیر معمولی کیا؟
05 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد