BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 December, 2008, 07:29 GMT 12:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشیدگی میں کمی، پاکستان کی تجاویز

شاہ محمود قریشی اور کونڈولیزا رائس
کشیدگی کم کرانے میں امریکہ سرگرم کردار ادا کر رہا ہے
ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی کا اقرار کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو تناؤ میں مزید کمی کے لیے دو تجاویز پیش کی ہیں۔

منگل کو ٹی وی پر دیے گئے ایک پالیسی بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے کا ماحول سازگار بنانے کے لیے اگر بھارت اپنی فضائیہ کی فارورڈ بیسز کو غیر فعال کردے اور زمینی افواج کو زمانہ امن کی پوزیشن پر لے جائے تو دونوں ممالک میں کشیدگی مزید کم ہوجائے گی اور یہ بہت بڑا مثبت اشارہ ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ ’ہندوستان کے ان اقدامات کی وجہ سے یقیناً تناؤ کم ہوگا اور بات آگے بڑھانے کے لیے مثبت ماحول پیدا ہوگا۔‘

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن کا عمل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور دباؤ ڈالنے سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور ان قوتوں کو فائدہ پہنچے گا جنہوں نے یہ حملہ کرکے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں ہونے والے اقدامات سے کشیدگی کم ہوئی ہے۔

’دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے رابطے اور صدر آصف علی زرداری اور امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کی بات چیت سے بھی کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی ہے۔‘

مسٹر قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی کی جانب سے پاکستان کو کوئی الٹیمیٹم نہ دینے کا بیان مثبت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان میں ممبئی حملوں کے بارے میں ثبوت پاکستان کو تاحال نہ دینے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے مختصر بیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے چین کے کردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اچھے ہمسایوں کی طرح رہنے کے آداب سیکھنے ہوں گے۔

08 میں کیا کھویا۔۔
پاکستان میں چہرے تو بدل گئے حالات نہیں
خدیجہمحبت کی ٹرین
’کوئی معاملہ لڑائی سے حل نہیں ہو سکتا‘۔
ہند پاک کشیدگی
سندھ کےسرحدی علاقوں میں لوگ پریشان
اگر پاکستان ۔ ۔ ۔
جنگ نہیں ہو گی لیکن امن بھی نہیں ہو گا!
اسی بارے میں
’بھرپور جواب کی صلاحیت ہے‘
25 December, 2008 | پاکستان
سرحدی علاقوں میں لوگ پریشان
25 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد