خیبر جرگے میں تصادم آٹھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ جرگہ کے دوران دو مسلح گروپوں میں فائرنگ سے اٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح خیبر ایجنسی کے دورافتادہ علاقے وادی تیراہ میں بوٹان شریف کے مقام پر ایک جرگہ کے دوران پیش آیا۔ اہلکار کے مطابق دو گروپوں کے مابین جرگہ جاری تھا کہ اس دوران مسلح افراد کے مابین کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے گلاب خان اور آجیر خان گروپ سے چار چار افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے جبکہ واقعہ میں گلاب خان اور آجیر خان خود بھی مارے گئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ فریقین کے مابین کچھ عرصہ سے ارآضی کی ملکیت کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ واضح رہے کہ خیبرایجنسی میں گزشتہ چند ہفتوں سے امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں اتحادی افواج کو سامان لے جانے والی گاڑیوں پر حملے، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے علاقے میں مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کے دستے بھی تعینات کیے ہیں تاہم اس کے باوجود ان واقعات میں کمی کے کوئی آثار بظاہر دکھائی نہیں دیتے۔ | اسی بارے میں خیبر ایجنسی، قبائلی ملک ہلاک26 October, 2008 | پاکستان خیبرایجنسی میں دو مراکز تباہ01 July, 2008 | پاکستان خیبر ایجنسی: چھ روز میں 25 ہلاک27 June, 2008 | پاکستان خیبر ایجنسی میں جھڑپیں، آٹھ ہلاک21 June, 2008 | پاکستان خیبرایجنسی میں مذہبی کمانڈر قتل20 May, 2008 | پاکستان خیبر ایجنسی میں فائر بندی17 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||