امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں دو افراد کو قتل کردیا گیاہے۔ دونوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ زار محمد اور نیک محمد نامی افغانیوں کی لاشیں شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام کے علاقے شیرہ تلہ کے قریب ایک نالے سے ملی ہے۔ لاشوں کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ زار محمد اور نیک محمد دونوں امریکہ کے لیے جاسوسی کرتے تھے اور امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والوں کا یہی حشر ہوگا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والے افغانی باشندوں کا تعلق خواست ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں کو کہیں سے اغواء کر کے لایا گیا تھا۔ انہیں اتوار کی صبح پانچ نامعلوم نقاب پوشوں نے گولی مار کرہلاک کر دیا۔ شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کے الزام میں قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ماضی میں اس قسم کی ہلاکتوں کی ذمہ داری علاقے میں سرگرم مبینہ شدت پسندوں پر لگائی جاتی رہی ہے۔ دو سال پہلے حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پایا تھا جس میں ٹارگٹ کلنگ پر پابندی لگائی گئی تھی مگر اس کے باوجود یہ سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے۔ | اسی بارے میں ’جاسوسی‘ کے شبہے میں قتل28 September, 2006 | پاکستان وزیرستان: جاسوسی کے الزام میں ہلاک09 September, 2006 | پاکستان جاسوسی کا شبہ، افغان مہاجر قتل02 February, 2007 | پاکستان مبینہ ’امریکی جاسوس‘ کا سر قلم28 February, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان میں’مخبر‘ قتل05 March, 2007 | پاکستان امریکی جاسوسی کے شبہ میں قتل09 June, 2007 | پاکستان مبینہ ’امریکی جاسوس‘ کا سر قلم07 October, 2007 | پاکستان وزیرستان: جاسوسی کا الزام، تین قتل18 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||