کچا گڑھی، پناہ گزینوں کے مسائل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد باجوڑ سے لاکھوں لوگوں نے نقل مکانی کر کے پشاور اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ ان میں کچھ لوگ پشاور کے کچا گڑھی اور ناصر باغ کی خیمہ بستیوں میں بھی آ کر آباد ہوئے تاہم یہ متاثرین خوراک، ادویات اور دیگر مسائل کا شکار ہیں۔ کچا گڑھی میں پناہ لینے والے دو ہزار خاندانوں سے زائد پناہ گزین ایک طرف تو خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی کمی کا شکار ہیں لیکن اب سردی کی شدت میں اضافے کے بعد متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے رہائشی عالم خان کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کے لیے کیمپ میں کسی قسم کی سہولت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سردی کا موسم ہے اور دوسری طرف اخراجات پورے نہیں ہوتے ہیں۔ ’بچوں کو سردی سے بچانے کے انتظامات موجود نہیں ہیں۔‘ ماموند کے ایک اور رہائشی رحمت ولی نے کہا کہ وہ اس کیمپ میں نئے آئے ہیں اور ان کا خیمہ بھی نہیں ہے۔ ’میں اپنے چچا کے پاس ایک خیمے میں رہتا ہوں اور اس کے ساتھ ایک کچا کمرہ بھی ملا ہے۔‘ کچا گڑھی میں ایک اور پناہ گزین صحت خان کا کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کے لیے راشن کے مسائل ہیں۔ ’یہاں مہینے میں میرے پورے خاندان کے لیے صرف دو چھوٹی بوریاں آٹا اور ایک گھی کا ڈبہ ملتا ہے۔ یہ میرے خاندان کے لیے کافی نہیں ہے۔‘ ایک اور رہائشی کاشف کا کہنا تھا کہ کمبل کم دیے گئے ہیں جبکہ ان کے خاندان کے لوگ زیادہ ہیں۔ اشفاق خان کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے کیمپ میں بیماری پھیل گئی ہے۔ ان کے مطابق بیماری کے علاج کے لیے کیمپ میں ایدھی اور ایک دوسرا ہسپتال موجود ہے لیکن ان ہسپتالوں میں ہر قسم کی بیماری کے لیے ایک ہی قسم کی دوائی تجویز کی جاتی ہے۔ دوسری طرف حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ان پناہ گزینوں کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں اسلام آباد میں مہاجرین کا مظاہرہ16 December, 2008 | پاکستان بےگھر بلوچوں کی پریشانیاں جاری18 October, 2008 | پاکستان پاکستانی مہاجرین کے لیے نئے کیمپ12 October, 2008 | پاکستان پناہ گزین، لوٹے میں شربت اور تیرتے آلو04 September, 2008 | پاکستان افغان پناہ گزین، دو سال کی توسیع29 August, 2008 | پاکستان ’پاکستان سب سے زیادہ مہمان نواز‘20 June, 2008 | پاکستان پناہ گزین: پاکستان پانچویں نمبر پر 18 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||