’پاکستان سب سے زیادہ مہمان نواز‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین نے پاکستان کو دنیا کےایک سو پچاس ممالک میں سے سب سے زیادہ مہمان نواز ملک قرار دیا ہے، جس نے تقریباً بیس لاکھ افغانوں کو اپنی سرزمین پر پناہ دے رکھی ہے۔ پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ پاکستان نےگزشتہ تین دھائیوں سے مہاجرین بالخصوص افغانوں کی میزبانی کر کے پوری دنیا میں مہمان نوازی کی ایک عظیم مثال قائم کردی ہے۔ بیان کے مطابق ادارے نے سال دو ہزار سات میں ایک سو پچاس ممالک کا جو سروے کیا تھا اس میں پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والوں میں سر فہرست تھا جس نے آج بھی افغانوں کو اپنی زمین پر پناہ دے رکھی ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صوبۂ سرحد اور بلوچستان کے وہ اضلاع انتہائی پسماندہ ہیں جہاں پر افغان پناہ گزینوں نےگزشتہ تین دہائیوں میں قیام کیا کیونکہ ان کی موجودگی کی وجہ سے مقامی وسائل پر اثر پڑا ہے۔ ادارے کا مزید کہنا ہے کہ عراق میں جاری تشدد کی وجہ سے پناہ گزین اور بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد نو اعشاریہ نو ملین سے بڑھ کر گیارہ اعشاریہ چار ملین ہوگئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والے افراد، پناہ گزین اپنے وطن لوٹنے والے افراد کو ملا کر اقوام متحدہ اس وقت اکتیس اعشاریہ چار ملین افراد کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ پاکستان سے دو ہزار دو سے افغانوں کی رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے پروگرام کے تحت تین اعشاریہ تین ملین افراد کی واپسی کے باوجود ملک میں افغان پناہ گزینوں کے 84 کیمپوں میں اور باہر تقریباً دو بیس لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔ | اسی بارے میں تین برس میں مہاجرین کی واپسی07 February, 2007 | پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی میں تیزی23 August, 2005 | پاکستان افغان مُردوں کی بھی وطن واپسی26 October, 2004 | پاکستان افغانوں کی وطن واپسی معطل 30 September, 2004 | پاکستان افغان پناہ گزینوں کی واپسی20 April, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||