BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 September, 2004, 20:49 GMT 01:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانوں کی وطن واپسی معطل

افغان پناہ گزینوں
بہت سے افغان مہاجرین اب افغان سے زیادہ پاکستانی ہو چکے ہیں
افغانستان میں صدارتی انتخابات کے باعث اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے نے پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

اسلام آباد میں ’اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین، کے ترجمان جیک ریڈن نے بتایا ہے کہ نو اکتوبر کو افغانستان میں مجوزہ صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹرز کے اندراج کی وجہ سے پناہ گزینوں کی واپسی معطل کی گئی ہے۔

ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل گیارہ اکتوبر سے دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’انٹر نیشنل آرگنائیزیشن فار مائیگریشن، نے ووٹرز کے اندراج کے لیے یکم سے تین اکتوبر کت کا وقت مقرر کیا ہے اور نو اکتوبر کو پولنگ ہونی ہے۔

ان کے مطابق اندراج کے ساتھ ساتھ پناہ گزینوں کی واپسی سے خدشہ تھا کہ ابہام پیدا ہو اور ووٹر ووٹ دینے سے محروم نہ رہ جائیں اس لیے وطن واپسی کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیک ریڈن کا کہنا ہے کہ مارچ سن دو ہزار دو میں جب افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا پروگرام شروع کیا گیا تھا اس وقت سے اب تک بائیس لاکھ ستر ہزار سے زائد افغان پاکستان سے واپس وطن جا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق واپس جانے والوں میں رواں سال بھیجے گئے افغان پناہ گزینوں کی تعداد تین لاکھ سڑسٹھ ہزار کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایک محتاط اندازے کے مطابق اب بھی دس لاکھ کے قریب افغان پناہ گزیں پاکستان میں قائم مختلف کیمپوں میں موجود ہیں جبکہ شہری علاقوں میں رہائش پذیر افغانوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں نو اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تیرہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں موجودہ عبوری افغان حکومت کے صدر حامد کرزئی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد