BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 December, 2008, 14:15 GMT 19:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت سے وکلا رہنماؤں کی اپیل

اتوار کو اسلام آباد میں وکلا کی نیشنل کوارڈینیشن کونسل کے چئرمین چوہدری اعتزاز احسن نے نیوز کانفرس سے خطاب کیا
وکلا رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت بھارت کے جارحانہ رویے کے پیش نظر تمام داخلی اور باہمی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ اس نازک وقت میں قوم کو متحد کیا جا سکے۔

اتوار کو اسلام آباد میں وکلا کی نیشنل کوارڈینیشن کونسل کے چئرمین چوہدری اعتزاز احسن نے نیوز کانفرس سے خطاب میں بھارتی جنگی جہازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پاکستان کی سالیمت یا کسی قسم کے خطرے یا چیلنج کاتعلق ہو گا تو وہاں وکلا اپنے باہمی یا دیگر اختلافات پس پشت ڈال کر عوام کے شانہ بہ شانہ ہونگے۔

نیوز کانفرس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد اور دیگر وکلا رہنما بھی موجود تھے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ جنگی جنون کی صورتحال پیدا نہیں کرے گی تاہم بھارت یہ ہرگز نہ سمجھے کہ پاکستان ایک تر نوالہ ہے اور اس وقت عوام اندرونی اختلافات کی وجہ سے ملکی سلامتی پر بٹے ہوئے ہے ۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اعتزاز احسن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بھارت کی طرف سے ملک کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے پیش نظر ایسے تمام معامالات کے حل کے لیے اقدامات کرے جن کی وجہ سے قوم یا سیاست میں تفریق پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں تمام وکلا رہنماؤں کی تائید حاصل ہے اور اس وقت وکلا رہنما پاکستان بار کونسل کے کردار پر یا کسی اور اختلاف پر بات نہیں کرنا چاہتے بلکہ عوام کے ساتھ ملکی سلامتی پر اظہار یکجہتی کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

بھارت ثبوت فراہم کرے
 بھارت صرف الزامات پر انحصار کرنے کی بجائے ممبئی کے واقعات کے حوالے سے جو بھی ثبوت ہیں وہ پاکستان کی حکومت اور متعلقہ اداروں کو فراہم کرے
اعتزاز احسن

اعتزاز احسن نے کہا کہ بھارت صرف الزامات پر انحصار کرنے کی بجائے ممبئی کے واقعات کے حوالے سے جو بھی ثبوت ہیں وہ پاکستان کی حکومت اور متعلقہ اداروں کو فراہم کرے تاکہ تحقیقات معنی خیز انداز میں آگے بڑھ سکیں۔

واضع رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بلائی گئی کانفرنس برائے قومی سلامتی میں ملک کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی لیکن کانفرنس میں سپریم کورٹ بار کے صدر علی احمد کرد کو مدعو نہ کرنے پر حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما اور سپریم کورٹ بار اسیوسی ایشن کے سابق صدر اعتزز احسن نے بھی شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
مشرف کا احتساب ہو: اعتزاز
16 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد