میر علی: میزائل حملہ تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیاروں سے ایک مکان پر میزائل حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے جمعہ کو ساڑھے نو بجے کے قریب شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی سے کوئی پندرہ کلومیٹر دور جنوب کی جانب علاقہ جنگل خیل میں ایک قبائلی کے مکان پر امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق میزائل حملہ امریکی جاسوس طیاروں سے کیاگیا ہے۔ حملے کے دوران فضاء میں تین طیارے موجود تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق میزائل حملے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا ہے اور قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دو دھماکے ہوئے اس کے بعد مکان سے دھواں اٹھنے لگا۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والے مقامی طالبان بتائے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے شمالی اورجنوبی وزیرستان میں امریکہ کی جانب سے میزائل حملوں میں اضافہ دیکھنے میں ایا ہے ۔جس کے نتیجہ میں ایک سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں راشد رؤف: نو اہلکار ملازمت سے فارغ17 January, 2008 | پاکستان راشد رؤف پولیس حراست سے فرار15 December, 2007 | پاکستان راشد رؤف کے ماموں کا بھی ریمانڈ19 December, 2007 | پاکستان وزیرستان پرمیزائل، سولہ ہلاک 31 October, 2008 | پاکستان وزیرستان میزائل حملہ، گیارہ ہلاک07 November, 2008 | پاکستان میزائل حملہ، ازبک اور تاجک ہلاک08 November, 2008 | پاکستان ڈمہ ڈولہ:میزائیل حملے کی اطلاعات14 May, 2008 | پاکستان شمالی، جنوبی وزیرستان پر میزائل، 16 ہلاک31 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||