راشد رؤف: نو اہلکار ملازمت سے فارغ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی نژاد پاکستانی راشد رؤف کے فرار کے الزام میں حکومت نے نو پولیس اہلکاروں کو ان کی ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے ملزم کے ایک عدالتی پیشی کے موقع پر فرار ہونے کے بعد ایڈیشنل سیکٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی سفارش پر کیا ہے۔ فارغ کیئے جانے والے تمام نو پولیس اہلکار اے ایس آئی سے نیچے کے عہدوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں پانچ اے ایس آئیز، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور تین کانسٹیبل شامل ہیں۔ ملازمت سے نکالے جانے والے پانچ اے ایس آئیز میں رضا محمد، محسن رضا، خالد محمود، ساجد محمود، محمد جنید جبکہ سپاہیوں میں محمد اشرف، محمد طفیل اور نوابزادہ شامل ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد بھی فارغ کیئے جانے والوں میں شامل ہیں۔ ان اہلکاروں میں دو سپاہی محمد طفیل اور نوابزادہ پولیس کی حراست میں ہیں۔ واضح رہے کہ راشد رؤف پندرہ دسمبر کو اُس وقت پولیس کی تحویل سے فرار ہوگئے تھے جب انہیں اسلام آباد کچہری میں ایک عدالت میں پیش کرنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل لے جایا جا رہا تھا۔ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ راشد رؤف بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں کیونکہ ان کو کافی وقت مل گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راشد رؤف بیرون ملک صرف گاڑی پر ہی جا سکتے ہیں ہوائی جہاز پر ان کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ | اسی بارے میں راشد رؤف کے بدلے حیربیار مری13 December, 2007 | پاکستان راشد رؤف کے رشتے دار گرفتار17 December, 2007 | پاکستان راشد: پولیس اہلکاروں کا ریمانڈ18 December, 2007 | پاکستان راشد رؤف کے ماموں کا بھی ریمانڈ19 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||