ممبئی سے پاکستانی فنکار واپس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ٹی وی چینلز پر سٹینڈنگ کامیڈی کے پروگراموں سے شہرت پانے والے پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی اور کاشف خان ممبئی بم دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے جمعرات کو پاکستان واپس آگئے ہیں۔ کراچی ائرپورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ بعض انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد کیا۔ ’وہاں جو مقامی تنظیمیں ہیں ہم سب جانتے ہیں انہیں۔ ان کی طرف سے ایسا نوٹس آیا کہ کوئی پاکستانی ان کے شو میں نہیں ہونا چاہیے لیکن ڈائریکٹلی (براہ راست) ہمیں کچھ نہیں کہا گیا۔ لیکن ہمارے پروڈیوسر نے اور چینل نے ہمیں بہت زیادہ سیکیورٹی دی اور ہماری حفاظت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا کہ کام روک دیتے ہیں تاکہ ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔‘ دونوں فنکاروں نے اپنے بھارتی ساتھیوں اور لوگوں کے رویہ کی تعریف کی اور کہا کہ ممبئی میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھی ان کے پیار میں کوئی کمی نہیں آئی۔ شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ ضرور کہیں گے کہ انڈیا کے شہریوں نے ہم سے بہت پیار کیا۔ یہ واقعہ ہونے کے بعد بھی وہاں ہمارے ساتھ لوگوں کا وہی رویہ ہے۔ وہ اسی طرح شکیل بھائی شکیل بھائی کہہ کر بلاتے تھے اور کہتے تھے کہ بڑا مزا آرہا ہے، بڑا اچھا کررہے ہیں آپ لوگ۔ ان کا لہجہ اور رویہ بالکل بھی نہیں بدلا۔‘ انہوں نے بتایا کہ فی الحال بھارتی ٹی وی چینلز ان کے پروگراموں کی پرانی ریکارڈنگز نشر کررہے ہیں اور جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے دوبارہ انڈیا جائیں گے۔ ’ہمارا ارادہ یہ ہے کہ ہم ہنساتے رہیں گے ساری دنیا کو اور دنیا کے نقشے میں ہندوستان بھی آتا ہے تو ہندوستان کو بھی ہنسائیں گے۔۔۔دیکھیں ہر جگہ اچھے برے لوگ تو ہوتے ہی ہیں۔‘
کاشف خان نے بتایا کہ جب ممبئی میں حملے ہوئے اس وقت ان کے شو کے فائنل پروگرام کی شوٹنگ چل رہی تھی جو اب روک دی گئی ہے اور اب پروڈیوسر شوٹنگ کے لئے نیا شیڈول ترتیب دینے کے بعد انہیں آگاہ کریں گے۔ ’ہم ضرور واپس جائیں گے کیونکہ یقین کیجئے کہ ہمارے کاندھوں پر یہ ذمہ داری ہے، اللہ تعالی نے ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ ہم پاکستان کے امیج کو اپنی پرفارمنس کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ اور اینٹرٹینمینٹ انڈسٹری کے ذریعے پوری دنیا میں ٹھیک کریں۔ کیونکہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ پاکستان اور گرین پاسپورٹ کے حوالے سے لوگوں کا رویہ ٹھیک نہیں ہوتا۔‘ کاشف خان نے کہا کہ بھارتی چینلز پر پچھلے کچھ عرصے سے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد ان کا مشاہدہ ہے کہ پاکستان کے بارے میں بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔ ’اور وہاں لوگ ہمیں کم از کم آج مسکرا کر دیکھتے ہیں اور مسکراہٹ سے ملتے ہیں۔‘ واضح رہے کہ شکیل صدیقی اور کاشف خان سمیت کراچی سٹیج کے کئی مزاحیہ فنکار پچھلے کچھ عرصے سے بھارت کے پرائیویٹ ٹی وی چینلز پر سٹینڈنگ کامیڈی کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں اور انہوں نے اپنی کارکردگی سے نہ صرف ان پروگراموں میں مستقل جگہ بنائی ہے بلکہ عالمی سطح پر شہرت بھی حاصل کی ہے۔ |
اسی بارے میں ممبئی آپریشن ختم:ہوٹل تلاشی شروع، 195 ہلاک 29 November, 2008 | انڈیا ہیمنت کر کرے کون تھے29 November, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||