حکومت کا سیاسی جماعتوں سے رابطہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان نے ممبئی میں حملوں سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قومی اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے پارلیمان کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سنیچر کے روز کو وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس بند کمرے کے غیرمعمولی اجلاس میں ممبئی میں حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قوم کو درپیش صورتحال پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ قومی اتفاق رائے پیدا ہو سکے اور ملک کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہو جائے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ حکومت اس عمل کا پہلے ہی آغاز کر چکی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے اس ضمن میں ٹیلیفون پر رابطے کئے ہیں۔ اس سلسلے میں نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے علاوہ الطاف حسین، اسفندیار ولی، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، قاضی حسین احمد اور عمران خان سے ممبئی واقعات کے تناظر میں پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے موجودہ حالات پر ان رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔ بیان کے مطابق تمام رہنماؤں نے حکومت کو اس مشکل موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تمام قوم کو متحد ہونے کی تلقین کی ہے۔ ادھر خیال ہے کہ موجودہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عالمی اقوام کے ایشیائی اجلاس میں شائد شرکت نہیں کر پائیں گے۔ انہیں اتوار کو پانچ روزہ دورے پر ہانگ کانگ روانہ ہونا ہے۔ مبصرین کے خیال میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قوم سے اتحاد کی اپیل سے واضح ہے کہ پاکستان نے اچھے کی امید کے ساتھ ساتھ برے حالات کے لئے بھی تیاری شروع کر دی ہے۔ | اسی بارے میں ’ٹھوس شواہد پر سخت کارروائی‘29 November, 2008 | پاکستان شواہد ملنے تک کوئی نہیں جائیگا29 November, 2008 | پاکستان ’پکڑے گئے جہاز پاکستانی نہیں‘28 November, 2008 | پاکستان بغیر ثبوت پاکستان پر الزام زیر بحث28 November, 2008 | پاکستان ممبئی: ISI نمائندہ بھارت جائے گا28 November, 2008 | پاکستان آئی ایس آئی سربراہ انڈیا جائیں گے28 November, 2008 | پاکستان ممبئی حملے، پاکستان کی مذمت27 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||