آئی ایس آئی سربراہ انڈیا جائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان حکومت نے بھارت کو ممبئی حملوں میں ملوث مجرموں اور ان کے سرغنہ کو بے نقاب اور گرفتار کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے آئی ایس آئی کے سربراہ کو جلد بھارت روانہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کرلی ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے پریس سیکرٹری زاہد بشیر نے جمعہ کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہی اور بتایا کہ وزیراعظم سید یوسف رصا گیلانی نے اپنے بھارتی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یہ یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعہ کو پاکستان کےصدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھارت کے وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ فون پر بات کی اور ممبئی دھماکوں پر اظہار افسوس کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارتی وزیراعظم کو حملہ آوروں کو پکڑنے میں تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم کے پریس سیکرٹری کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے ممبئی حملوں کے ابتدائی شواہد کے متعلق وزیراعظم گیلانی کو مطلع کیا اور کہا کہ حملہ آوروں کا کراچی سے ’کنکشن‘ ثابت ہوا ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم گیلانی نے اپنے بھارتی ہم منصب کو اپنی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شواہد کا جائزہ لینے اور تفتیش میں تعاون کے لیے طریقہ کار کا تعین کرنے کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ کو بھارت روانہ کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم سے فون پر بات کرنے کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے اس بارے میں مشاورت بھی کی۔
’غیر ریاستی عناصر حکومتوں پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں کسی قیمت پر کامیاب ہونے نہیں دیا جائےگا اور انہیں شدت پسندوں کے جال میں نہیں پھسنا چاہیے۔‘ صدر نے کہا کہ پاکستان حکومت ممبئی حملوں کے مجرموں اور ان کے سرغنہ کو بے نقاب کرنے اور انہیں گرفتار کرنے میں بھارتی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی حکومت نے براہ راست حکومت پاکستان یا کسی ریاستی ادارے پر الزام نہیں لگایا اور پاکستان کو شواہد پیش کرنے اور تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ | اسی بارے میں ’کچھ عناصر کا تعلق پاکستان سے‘28 November, 2008 | انڈیا ’حملہ آوروں کے ٹھکانے بیرون ملک‘27 November, 2008 | انڈیا ’حملوں پر پاکستان سے بات کریں‘28 November, 2008 | انڈیا ’ممبئی لہولہان اور ہندوستان کا11/9 ‘28 November, 2008 | انڈیا ممبئی حملے، پاکستان کی مذمت27 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||