’کچھ عناصر کا تعلق پاکستان سے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھر جی نے کہا ہے کہ ممبئی پر حملے میں ملوث کچھ عناصر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہو ئے مسٹر مکھرجی نے کہا کہ شدت پسند کہاں سے آئے اور ان کی شناخت کیا ہے اس کے بارے میں واضح طور پراس وقت تک کچھ کہنا مشکل ہے جب تک تمام تفصیلات نہیں مل جاتیں’ لیکن جو ابتدائی ثبوت ملے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ اس واقعہ کا پاکستان کے کچھ عناصر سے تعلق ہے۔‘ انہوں نے کہا پاکستان کے سا بق صدر پرویز مشرف اور موجودہ صدر آصف علی زرداری نے یہ یقین دلایا تھا کہ کہ وہ کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین کو ہندوستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا’مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ جو وعدہ آپ نے کیا وہ پورا کیجئے۔‘ وزیر خارجہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنے یہاں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرے ’جو درانداز ادھر سے آرہے ہیں ۔ ادھر تربیت اور اسلحہ وغیرہ حاصل کرنے کی جو سہولیات ان شدت پسندوں کو مل رہی ہیں وہ آپ تباہ کیجیئے ۔ جو لوگ یہ کر رہے ہیں انہیں گرفتار کیجیئے۔‘ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کے اس بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی جیسے بہیمانہ واقع پر سیاسی بیان بازی سے گریز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس میں سینکڑوں معصوم لوگ اس وقت پھنسے ہو ئے ہیں’اس معاملے پر سیاست مت کیجیئے ۔ یہ ایک اجتماعی معاملہ ہے ۔ ہمیں ایک مشترکہ دشمن کا سامنا ہے ۔ ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔‘ مسٹر قریشی ہندوستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ |
اسی بارے میں دلی دھماکے: 55 ہلاک، ہائی الرٹ29 October, 2005 | انڈیا دھماکے،انڈین اخبارات کی رائے27 July, 2008 | انڈیا سورت میں مزید کئی بم ملے 29 July, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||