ممبئی حملے، پاکستان کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرکاری دورے پر بھارت میں موجود پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان دہشت گردی کی ہر صورت اور قسم کی مذمت کرتا ہے۔ دریں اثنا پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات شیری رحمٰن نے لندن میں بی بی سی بات کرتے ہوئے ممبئی کے جان لیوا دھماکوں کو وحشیانہ اور بلا جواز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا انسانیت کے خلاف ہونے والے اس جرم کے خلاف پوری انسانیت کو متحد ہونا پڑے گا کیونکہ دہشت گردی سب کے لئے خطرہ ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور اس خطرے کا مقابلہ کرتے ہوئے قربانیاں بھی دی ہیں۔ بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے ممبئی میں ان حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ شاہ محمود قریشی پاک بھارت جامع مذاکرات کے پانچویں دور کے حوالے سے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے لئے منگل کے روز بھارتی دالحکومت پہنچے تھے۔ پروگرام کے مطابق جمعرات کی صبح انہیں بھارتی حزب اختلاف کے رہنما ایل کے ایڈوانی سے ملاقات کے بعد چندی گڑھ میں دہشت گردی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب بھی کرنا ہے۔
دریں اثنا پاکستانی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے بی بی سی بات کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے متاثریں اور لواحقین سے تعزیت کے ساتھ بھارت کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جو خود دہشت گردی کے ایسے واقعات کا شکار رہا ہے اس مشکل وقت میں اظہارِ ہمدردی کے علاوہ مکمل تعاون کا یقین دلا چکا ہے اور بھارت کو ہاٹ لائن پر رابطہ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ’دہشت گردی کی صرف مذمت کی نہیں بلکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے اور پاکستان اسی سمت میں ٹھوس قدم اٹھا رہا ہے‘۔ | اسی بارے میں ہند پاک مذاکرات کا پانچواں دور25 November, 2008 | پاکستان ’خودمختاری کا دفاع کیا جائے گا‘22 October, 2008 | پاکستان اسلام آباد: پولیس لائنز میں دھماکہ09 October, 2008 | پاکستان چارسدہ: ولی باغ پر خودکش حملہ02 October, 2008 | پاکستان سکیورٹی : کابینہ کا اہم اجلاس29 September, 2008 | پاکستان فدائینِ اسلام نےذمہ داری قبول کرلی22 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||