BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 September, 2008, 04:57 GMT 09:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکیورٹی : کابینہ کا اہم اجلاس

اخبارات کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر قومی اتھارٹی قائم کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارات میں توقع ہے کہ وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ملکی سکیورٹی میں بہتری کے اقدامات پر غور ہوگا۔

ادھر حکومت نے آج اخبارات میں اشہارات کے ذریعے عوام سے میریئٹ ہوٹل پر ہوئے حملے میں استعمال ہونے والے ٹرک کے بارے میں عوام سے معلومات کے عوض ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کل وزیر اعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں ملک میں عمومی جبکہ اسلام آباد میں خصوصی طور پر سکیورٹی اقدامات کو بہتر بنانے پر غور ہوگا۔ بعض ذرائع کے مطابق پولیس نفری میں اضافے پر بھی غور ہوگا۔

اس کے علاوہ بعض اخبارات کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر قومی اتھارٹی قائم کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔

تاہم سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ملک کی زرعی پالیسی اور فوڈ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاۓ گا۔اجلاس میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لۓ کسانوں کو ترغیب دینے کی خاطر گندم کی نئی امدادی قیمت مقرر کرنے پر بھی غور کیاجائے گا۔

ادھر آج کے اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارت میں حکومت نے عوام سے اس ڈپمر ٹرک کے بارے میں عوام سے معلومات مانگی ہیں جو میریٹ ہوٹل پر حملے میں استعمال ہوا تھا۔ تاہم اشتہار میں خود حکومت اعتراف کر رہی ہے کہ اسے ویڈیو فلم سے اس ٹرک کی واضح شکل و صورت حاصل کرنے میں مدد نہیں ملی ہے۔

حکومت کو شک ہے کہ یہ دس ویلر ٹرک جان لیوا حملے سے چند روز قبل اسلام آباد لایا گیا تھا۔ عوام سے اس ٹرک یا حملہ آوروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اطلاع دہندہ کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

تاہم ماضی میں اس طرح کے اشتہارات اور انعامات سے سکیورٹی اداروں کو کم ہی مجرموں تک پہچنے میں مدد ملی ہے۔

اسی بارے میں
بال بچوں سمیت میریئٹ کی طرف
21 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد