BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 September, 2008, 15:57 GMT 20:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بال بچوں سمیت میریئٹ کی طرف

میریئٹ ہوٹل
ہر طرف بارود کی بو پھیلی ہوئی تھی
اسلام آباد بم دھماکے کا شکارہونے والی میریئٹ ہوٹل کی عمارت مصروف شاہراہ آغا خان روڈ پر واقع ہے۔

جائے حادثہ پر رہنے کے بعد دفتر کی طرف واپسی پر جس چوک میں پولیس کچھ دیر پہلے ٹریفک کو متبادل راستہ دے رہی تھی وہاں منظر ہی اور تھا۔ اسلام آباد کے رہائشیوں کا ایک بہت بڑا مجمع اس چوک پر موجود تھا جو یہ دیکھنے آئے تھے کہ ہوا کیا ہے۔ ہوٹل کی عمارت میں لگی آگ تو دور سے ہی نظر آ رہی تھی مگر ان لوگوں کے ساتھ پورے خاندان والے یہاں تک کہ چھوٹے بچے بھی موجود تھے۔ اور سبھی لوگوں کی کوشش تھی کہ کسی طرح وہ جائے حادثہ کو اچھی طرح دیکھ لیں۔

یہی نہیں لوگ ٹولیوں کی صورت میں اپنے بچوں کی انگلی تھامے جائے حادثہ کی طرف چلے آ رہے تھے بالکل اسی طرح جیسے ہمارے ہاں لوگ رات کے کھانے کے بعد عموماً سیر پر نکلتے ہیں۔

ایک شخص اپنی بیوی کے ہمراہ اپنی چار سالہ بیٹی کو گود میں اٹھائے، سات سالہ بیٹے کی انگلی تھامے ارد گرد دیکھنے میں مصروف تھا۔ اس سوال پر کہ بچوں کو یہاں لانے کا کیا مقصد ہے اس نے جواب دیا: ’ بچوں کو سب کچھ تو پتہ ہے ٹی وی پر دیکھ کر ہم سے سوال کرتے ہیں تو اب خود اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔ اب ہم سے سوال تو نہیں کریں گے نا۔‘

میریئٹ ہوٹل کی عمارت بری طرح سے آگ کی لپیٹ میں تھی۔ آگ کے شعلے ، دھوئیں کے بادل، عمارت کے سامنے تیس فٹ گہرا اور پینتالیس فٹ چوڑا گڑھا، اس سے آگے پارکنگ میں کھڑی درجنوں تباہ شدہ گاڑیاں، ایمبولینس کے سائرن، فائر برگیڈ کے عملے کی چیخیں، پولیس کی بھاری نفری، ہر طرف بکھری شیشے کی کرچیاں ، سب طرف افراتفری کا عالم اور فضا میں بارود، سبزے اور دھوئیں کی بو رچ گئی تھی۔ اس پوری سڑک پر لوگ اسی طرح اپنے خاندانوں کے ساتھ موجود تھے ۔

ایک طرف تو ٹی وی چینلز پر تشدد کے مناظر دکھائے جانے پر تنقید کی جاتی ہے لیکن جب ماں باپ خود اپنے بچوں کو بم دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد اس کی تباہ کاریاں دکھانے لے کر آ ئیں ایسی صورتحال میں کس کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

دھماکے کی اگلی صبح
دن کی روشنی میں تباہی کا منظر: تصاویر
میریئٹ ہوٹلمیریئٹ کا اندرون
میریئٹ ہوٹل: اندرونی حصے کی تصاویر
ناکافی سکیورٹی
اسلحے سے بھرا ٹرک کیسے نکل گیا؟
خود کش حملہمیریئٹ نشانے پر
اسلام آباد میں دسواں خود کش حملہ
اسلام آباد دھماکہجمہوریت اور امن
’جمہوریت تو آگئی لیکن امن نہیں آیا‘
قیامت خیز منظر
عینی شاہدین نے ہوٹل کے باہر کیا دیکھا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد