ہند پاک مذاکرات کا پانچواں دور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کی وزارت داخلہ کے حکام کے درمیان انسداد دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام سمیت متعدد امور پر مذاکرات کا پانچواں دور اسلام آباد میں منگل کو شروع ہوگیا۔ مذاکرات میں انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت کئی دیگر اہم مسائل پر بات ہو رہی ہے۔ دونوں ممالک کے حکام نے منشیات کی سمگلنگ روکنے سے متعلق ایک یاداشت پر دستظ بھی کئے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے وزارت داخلہ کے حکام کے درمیان مذاکرات ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب بھارت کو بم دھماکوں اور پاکستان کو بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے ان مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارت داخلہ کے سیکرٹری سید کمال شاہ کر رہے ہیں جبکہ دس رکنی بھارتی وفد کی قیادت سیکرٹری داخلہ مدھوکر گپتا نے کی۔ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کے پانچویں دور کا حصہ بتائی جاتی ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق ان مذاکرات میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیئے اقدامات، شہریوں کے لیئے ویزوں کے اجراء میں سہولت، منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام اورایک دوسرے کی جیلوں میں قید مچھیروں کی واپسی سے متعلق طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے تحقیقاتی اداروں ایف آئی اے اور سی بی آئی میں بھی تعاون بڑھانے اور معلومات کے تبادلے پر بات ہو رہی ہے۔ یہ بات چیت ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارت کے ساتھ مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لئے بدھ کو دلی روانہ ہو رہے ہیں۔ ادھر دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم سے متعلق تنازعات پر بات کے لئے ایک بھارتی وفد انتیس نومبر کو لاہور پہنچے گا۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیئے جامع مذاکرات کا یہ عمل دو ہزار چار میں شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں نے اعتماد سازی کے لیئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان مذاکرات سے چند روز قبل صدر آصف علی زرداری نے ہندوستان میں ایک ویڈیو خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان جوہری حملہ کرنےمیں پہل نہیں کرےگا جس پر آج کل بحث جاری ہے۔ پاکستان نے خیرسگالی کے اظہار کے طور پر ننانوے بھارتی قیدی بھی رہا کیئے ہیں۔ کل مذاکرات کے اختتام پر توقع ہے کہ اس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں مذاکرات کا اگلا دور جولائی میں21 May, 2008 | پاکستان دہشتگردی کا خاتمہ مل کر: پاک، انڈیا 24 June, 2008 | پاکستان اسلام آباد میں پاک بھارت مذاکرات 18 July, 2008 | پاکستان شہریوں پر ہند پاک مفاہمت16 October, 2008 | پاکستان بھارتی وفد مقید ماہی گیروں سے نہیں مل سکا24 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||