آئی ایس آئی بریفنگ دے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) اور دیگر اعلٰی فوجی حکام دہشت گردی کےخلاف پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پر علمدرامد کمیٹی کو ملک کی موجوہ امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ قاف کے رکن شیخ وقاص کےتوجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پر عملدرامد کمیٹی بااختیار ہے اور وہ اس حوالے سے کسی بھی ذمہ دار شخص کو طلب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور مشیر داخلہ کے علاوہ آئی ایس آئی کے افسران کمیٹی کے ارکان کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی جمعہ کو اُن کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم نے قبائلی علاقوں میں امریکی طیاروں کی طرف سے بڑھتی ہوئی بمباری اور ملک میں مجموعی امن وامان کی صورتحال کے بارے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ شیخ وقاص نے اپنے نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ بنوں میں پہلے جو خودکش حملے ہوئے ہیں اُن کے متاثرین کو ابھی تک حکومت کی طرف سے معاوضہ نہیں دیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ اُدھر پاکستان پیپلز پارٹی شیرپاؤ گروپ کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکی حملوں پر حکومت کی طرف سے ایک مذمتی بیان آجاتا ہے لیکن اس کے باوجود امریکی حملے جاری ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جمعرات کو قومی اسمبلی میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے منتخب صدر باراک اُوباما آئندہ سال جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے تو کیا اُس وقت تک امریکہ کو حملوں کی اجازت ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ پارلیمان کی عملدرامد کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی نے جمعرات کو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ امریکہ نے پاکستانی حدود میں حملے بند نہ کیے تو کمیٹی دوسرے آپشنز پر بھی غور کر سکتی ہے۔ | اسی بارے میں ’ڈرون طیاروں کی پروازیں بند کریں‘20 November, 2008 | پاکستان ’وزارت خارجہ کو نظر انداز کیا گیا‘ 13 November, 2008 | پاکستان سترہ رکنی مشترکہ کمیٹی کی تشکیل10 November, 2008 | پاکستان ڈرون حملوں پر سینیٹ کی مذمت27 October, 2008 | پاکستان قرارداد پر عمل درآمد کی تنبیہہ23 October, 2008 | پاکستان ’خودمختاری کا دفاع کیا جائے گا‘22 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||