فوج کی ڈرون گرانے کی مشقیں شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان فوج نے بغیر پائلٹ کے چلنے والے طیاروں یعنی ڈرونز کو مار گرانے کی مشقیں شروع کردی ہیں۔ فوج کے تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جمعہ کو ’پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس‘ نے مظفر گڑھ کے قریب خدائی رینجز میں ڈرون گرانے کی کامیاب مشقیں کیں۔ پاکستان فوج کے دفتر تعلقات عامہ کی سرکاری ویب سائٹ سے ان مشقوں کے بارے میں یہ بیان تھوڑی دیر بعد بغیر کوئی وجہ بتائے ہٹا لیا گیا۔ بیان کے مطابق اس مشق میں ’مختلف بلندیوں پر پرواز کرنے والے ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے آرمی ایئر ڈیفنس نے اپنے شوٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا‘۔ پاکستان فوج ہر سال اپنی جنگیں مشقیں کرتی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بیان کے ذریعے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈرونز کو نشانہ بنانے کی مشق بھی کی گئی۔ پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران افغانستان میں موجود امریکی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے میزائل حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں بیس کے قریب ایسے حملوں میں درجنوں لوگ مارے گئے اور اس زیادہ تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی میزائل حملوں میں مارے جانے اور زخمی ہونے والوں میں درجنوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے بڑھتے ہوئے امریکی میزائل حملوں کی پارلیمان نے بھرپور طور پر مذمت کی ہے اور تاحال تین بار وزارت خارجہ میں امریکی سفیر کو بلا کر حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ جمعہ کو فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈرونز کو میزائل اور مختلف گنز سے بڑی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ ’زمین سے فضا میں مار کرنے والے انزہ II میزائل، 37 ایم ایم کیلبر، 35 اوئرلیکان اور 57 ایم ایم راڈار کنٹرولڈ گنز سے شوٹنگ کو سراہا گیا‘۔ ایسی صورتحال میں پہلی بار فوج کی جانب سے ڈرونز کو مار گرانے کی مشق کرنے کو بعض حلقوں میں کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔ لیکن فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے جاری کردہ بیان میں اس مشق کا مقصد کم فاصلے پر مار کرنے والے میزائل اور ایئر ڈیفنس کے مختلف اسلحہ و آلات پر مہارت حاصل کرنا بتایا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اس جنگی مشق کا آرمی ایئر ڈیفنس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشرف سلیم اور جنرل افسر کمانڈنگ میجر جنرل طاہر علی نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر جنرل اشرف سلیم نے کہا کہ درست نشانہ بازی سے ان کے اعتماد اور فخر میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں تسلیاں گیلانی کی !20 November, 2008 | پاکستان ’پاکستان پر حملے رک جائیں گے‘20 November, 2008 | پاکستان ’ڈرون طیاروں کی پروازیں بند کریں‘20 November, 2008 | پاکستان امریکی سفیر طلب، حملوں پر احتجاج29 October, 2008 | پاکستان میزائل حملے میں چار افراد ہلاک30 August, 2008 | پاکستان وزیرستان:میزائل حملہ، پانچ ہلاک16 October, 2008 | پاکستان قبائلی علاقوں میں میزائل حملوں میں اضافہ15 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||