BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 November, 2008, 04:54 GMT 09:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کے سفارتکار اغوا، محافظ قتل

پشاور میں سکیورٹی سخت کر دی
شدت پسندوں نے پشاور شہری میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں
پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی قونصلیٹ کے ایک اعلی اہلکار کو اغواء کر لیا ہے جبکہ ان کے محافظ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح حیات آباد کے علاقے میں پیش آیا۔


تھانہ حیات آباد کے ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی حشمت اطہر زادے گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ فیزفور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ بھی کی جس سے ایرانی اہلکار کا محافظ ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلٰی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو سیل کر دیا۔

گزشتہ روز پشاور کے علاقے ٹاؤن میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے کام کرنے والی امریکی تنظیم کے ایک سربراہ کو ڈرائیور سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

امریکی شہری کا نام سٹیفن وانس بتایا جارہا ہے اور وہ امریکی یو ایس ایڈ کے تحت چلنے والے’فاٹا لائیولی ہڈ ڈویلپمنٹ پروگرام‘ میں’ لوئر ایریا‘ کے ڈائریکٹر تھے۔ لوئر ایریا میں جنوبی اور شمالی وزیرستان، کرم اور اورکزئی ایجنسی وغیرہ آتے ہیں۔

پشاور میں حالیہ مہینوں میں غیر ملکی سفارت کاروں اور دیگر افراد کے اغواء کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تقریباً دو دوماہ قبل پشاور میں افغان قونصلیٹ کے سربراہ عبد الخالق فراحی کو نامعلوم افراد نے حیات آباد سے اغواء کرکے ان کے ڈرائیور کو قتل کیا تھا۔ افغان اہلکار بدستور لاپتہ ہیں۔

اسی بارے میں
پشاور، افغان قونصل جنرل اغوا
22 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد