BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 October, 2008, 14:15 GMT 19:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکی شہری‘ کا جسمانی ریمانڈ

پولیس(فائل فوٹو)
پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی مختلف ٹیمیں ان سے تفتیش کررہی ہیں
صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں ایک مقامی عدالت نے تین دن قبل گرفتار ہونے والے بیس سالہ ’امریکی شہری‘ کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔

تین دن قبل امریکی شہری کی گرفتاری کے بعد ضلع چارسدہ کے پولیس سربراہ واقف خان نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ’امریکی شہری‘ کو کچھ دیرتک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم تین دن کے بعد پولیس نے امریکی شہری کو عدالت میں پیش کرکے ان کی رہائی کو مشکوک بنادیا ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق پولیس نے انہیں رہا کردیا تھا مگر بعد میں خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر انہیں دوبارہ گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کردیا ہے۔

ضلع چارسدہ میں ایک تفتیشی آفیسر انزر گل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری جواد جن کو کا انگریزی نام جوڈ بتایا گیا ہے جمعہ کو جج نصراللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

ان کے بقول امریکی شہری کے خلاف فارن ایکٹ کی خلاف ورزی اور اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں کیونکہ ملزم سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی مختلف ٹیمیں ان سے تفتیش کر رہی ہیں کہ وہ قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کیوں گئے تھے۔

انزر گل کے مطابق امریکی شہری کے والد کا نام تاج محمد ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے۔ ان کے بقول ملزم کے والد نے دو شادیاں کی ہیں اور وہ ان کی انگریز بیوی کی اولاد ہیں۔ ان کے بقول ملزم انگریزی کے سوا کوئی اور زبان نہیں بول سکتا ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں انہوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ صرف سیر و تفریح کی خاطر مہمند ایجنسی گئے تھے جہاں انہوں نے صرف آدھا گھنٹہ گزارا اور جب واپس آرہے تھے تو انہیں یکہ غونڈ چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد