چارسدہ سے گرفتار ’امریکی‘ رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی پولیس نے منگل کی صبح گرفتار ہونے والے اس شخص کو کچھ دیر تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ امریکی شہری ہے۔ صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ کے پولیس سربراہ واقف خان نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نےجواد نامی شخص کو مشکوک سمجھ کر منگل کی صبح شبقدر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں پوچھ گچھ کے بعد ان کو واپس رہا کردیا گیا ہے۔ ان کے بقول گرفتار ہونے والے شخص پر کسی قسم کا الزام نہیں تھا۔ ان کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی نژاد امریکی ہیں جو اس وقت پشاور میں رہائش پزیر ہیں اور صرف سیر وتفریح کے لیے شبقدر آئے تھے۔ اس سے قبل شبقدر پولیس کے ایک اہلکار مرجان خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جواد نامی بیس سالہ نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا اس شخص کو ایک چوکی پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مہمند ایجنسی میں داخل ہونے کی کو شش کر رہا تھا۔ان کے بقول گرفتار ہونے والے یہ شخص شخص شلوار قمیض میں ملبوث ٹیکسی میں سوار تھے جن کے پاس امریکی پاسپورٹ، لیپ ٹاپ اور سفری بیگ تھا۔ ہمارے نامہ نگار ہارون رشید کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی حکام سے ایک ’امریکی’ شہری کی گرفتاری کی خبروں کی تصدیق کے لیئے رابطے میں ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان لیوز فونٹر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک مبینہ امریکی کی قبائلی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے وقت گرفتاری کی خبروں سے آگاہ ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ اس خبر کی تصدیق کے لیے اسلام آباد اور پشاور میں امریکی سفارتی عملہ حکام سے رابطے میں ہے۔ بعض خبررساں ادارے اس شخص کا نام جوڈی کینن بتاتے ہیں جس کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا سے ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں غیرملکیوں کے بغیر سرکاری اجازت کے داخلے پر مکمل پاپندی ہے۔ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک دوست سے ملنے کے لیئے مہمند ایجنسی جا رہا تھا۔ | اسی بارے میں ’قبائلی علاقوں میں عام معافی دیں‘11 October, 2008 | پاکستان وزیرستان: امریکی حملہ، چار ہلاک11 October, 2008 | پاکستان سفارتکاروں، غیرملکیوں کو تنبیہ13 October, 2008 | پاکستان سوات، باجوڑ، ’تیرہ شدت پسند ہلاک‘13 October, 2008 | پاکستان ’مارو جتنے شدت پسند مار سکتے ہو‘13 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||