سفارتکاروں، غیرملکیوں کو تنبیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی وزارت خارجہ نے تمام سفارتکار اور بین الاقوامی تنظیموں میں غیر ملکی اہلکاروں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے بغیر اور سکیورٹی حکام کو مطلع کیے بغیر کسی دوسرے شہر نہیں جا سکتے۔ وزارت خارجہ نے یہ احکامات پاکستان میں قائم تمام سفارتخانوں اور بین القوامی تنظیموں کو ایک خط میں دیے ہیں۔ اس خط کے مطابق یہ اقدامات بائیس ستمبر کو افغانستان کے نامزد سفیر کے پشاور میں اغوا ہونے کے واقعہ کے تناظر میں لیے گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جو سفیر اور غیر ملکی فرد کی جس شہر میں پوسٹنگ ہے وہ اس شہر سے باہر سکیورٹی کے بغیر نہیں جائیں گے اور جانے سے قبل سکیورٹی حکام کو اپنے جانے کی وجہ سے مطلع کریں گے۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے تمام غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں کیمپ دفاتر کے پروٹوکول ڈویژن کو مطلع رکھیں۔ یاد رہے کہ بائیس ستمبر کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلح افراد نے افغان قونصل عبدالخالق فراہی کو اغواء کر لیا تھا اور ان کے ڈرائیور کو ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سی آئی ڈی پولیس نے وزارت داخلہ کو کہا ہے کہ شدت پسند حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی سے غیر ملکیوں کو اغوا کریں گے۔ پاکستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے مد نظر پاکستان میں اقوام متحدہ نے پہلے ہی اپنے غیر ملکی اہلکاروں کے خاندان کو ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔ | اسی بارے میں ’کارکنوں کے اہلِخانہ پاکستان چھوڑ دیں‘03 October, 2008 | پاکستان خودکش حملے کی دھمکی پر ہائی الرٹ25 September, 2008 | پاکستان اسلام آباد: امریکی ویزا سروس بند25 September, 2008 | پاکستان ’اسلام آباد: مزید حملوں کا خطرہ ہے‘24 September, 2008 | پاکستان اسلام آباد: حفاظتی اقدام کیلیے کمیٹی23 September, 2008 | پاکستان اسلحے سے بھرا ٹرک کیسے نکل گیا؟21 September, 2008 | پاکستان نوشہرہ،’خود کش حملہ آور‘ گرفتار08 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||