’کارکنوں کے اہلِخانہ پاکستان چھوڑ دیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے پاکستان میں کام کرنے والے اپنے ڈیڑھ سو غیر پاکستانی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کی تازہ لہر کے سبب احتیاطاً اپنے اہلِ خانہ کو ملک سے باہر منتقل کر دیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی ترجمان مشل مونتاس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کہ ادارہ تمام رکن ممالک میں سلامتی کی صورتحال کا حسب معمول جائزہ لیتا رہتا ہے اور پاکستان میں تشدد کی تازہ لہر کے سبب وہاں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں سمیت اپنے اہل خانہ کو پاکستان سے عارضی طور باہر منتقل کر لیں۔ ترجمان مشل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں حالیہ تشدد کی لہر کی وجہ سے اقوام متحدہ نے اپنے سلامتی کے جائزے میں سکیورٹی الرٹ کی سطح بڑھا لی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ترجمان نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد کے علاوہ ملک کے مخصوص علاقوں میں اقوام متحدہ میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کو احتیاطی لیکن عارضی طور پر اپنے بچوں سمیت اپنے خاندان کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا مشورہ دیا گيا ہے۔ اقوام متحدہ کے ڈیڑھ سو کارکن پاکستان میں بچوں کے لیے پولیو کی مہم، امیونائزیشن اور خوراک کی ترسیل تک کے شعبوں سے منسلک ہیں- پاکستان سے اقوام متحدہ کے ڈیڑہ سو کارکنوں کے خاندانوں کے باہر منتقل ہوجانے کی وجہ سے پاکستان میں یو این کے صحت ، خوراک اور دیگر شعبوں میں کام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ | اسی بارے میں دیر نہ کریں: امدادی اداروں کی اپیل26 October, 2005 | پاکستان ’پاکستان فیصلے پر نظرثانی کرے‘18 April, 2008 | پاکستان جنرل اسمبلی میں بحث کا امکان08 November, 2007 | پاکستان باغ آتشزدگی: یو این کی معذرت06 September, 2007 | پاکستان ایڈز پر اقوام متحدہ کا معاہدہ09 June, 2007 | پاکستان اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں کمی07 July, 2006 | پاکستان زلزلہ: اقوام متحدہ کا امدادی پروگرام 17 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||