BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 September, 2008, 09:38 GMT 14:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلام آباد: امریکی ویزا سروس بند

امریکی سفارتخانہ
امریکی شہریوں سے بڑے شہروں میں قیام سےگریز کرنے کو کہا گیا ہے
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر عارضی طور پر ویزا اور قونصلر خدمات بند کر دی ہیں۔

اس بندش کا فیصلہ اسلام آباد میں گزشتہ سنیچر کو میریئٹ ہوٹل پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں پاکستان میں امریکہ کے سفارت خانے اور قونصل خانے کو مشتبہ مواد سے بھرے لفافے بھی ملے تھے جس کے بعد دونوں عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ تاہم اس دوران امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانہ معمول کے مطابق کام کرتے رہے تھے۔

امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے ان خدمات کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حکم پر عملدرآمد جمعرات سے ہوگا تاہم امریکی شہریوں کو ہنگامی خدمات بدستور فراہم کی جاتی رہیں گی۔

سفارت خانے نے امریکی شہریوں سے بڑے شہروں خصوصاً لاہور میں قیام سے گریز کرنے کو کہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن سکیورٹی خدشات کی بناء پر ویزا درخواستوں کی وصولی پہلے ہی بند کر چکا ہے جبکہ برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی پروازیں معطل کر چکی ہے اور برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ مسافروں، کارکنوں کی سکیورٹی اور حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔

برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا ہے اور ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر برطانوی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، کراچی ، لاہور اور پشاور کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد