امریکی سفارتخانہ: سکیورٹی میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں امریکہ کے سفارت خانے اور قونصل خانے کومشتبہ مواد سے بھرے لفافے ملے ہیں جس کے بعد دونوں عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ تاہم اس دوران امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانہ معمول کے مطابق کام کرتے رہے۔ اتوار کے روز امریکی سفارت خانے کے ترجمان لوفنٹر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم مواد سے بھرا ایک لفافہ جمعرات کو کراچی میں قونصلیٹ کو موصول ہوا اور جمعہ کے روز اسلام آباد میں سفارت خانے کو ایک ایسا ہی لفافہ ملا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دونوں دفاتر میں کام کرنے والے اہلکاروں کو لفافے میں موجود مواد سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ لوفنٹر کے مطابق لفافوں میں موجود مواد کا لیباٹری میں تجزیہ کیا جا رہا اور آئندہ چند روز تک اس کی رپورٹ مل جائے گی۔
تاہم ترجمان نے بتایا کہ لفافے ملنے کے بعد نہ تو سفارتخانہ اور نہ ہی کراچی میں قونصل خانے کو بند کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سوموار کے روز دونوں جگہ معمول کے مطابق کام ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ لفافے کہاں سے آئے تاہم اس بارے میں ابھی مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی حکام اپنے طور پر تفتیش کر رہے ہیں اور ان کی طرف سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جبکہ سیکرٹری داخلہ کمال شاہ نے بتایا کہ میڈیا پر خبر آنے کے بعد انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اس واقعہ کی انکوئری کریں۔ واضع رہے کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی امریکہ سفارتخانے کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط اور ٹیلی فون موصول ہوتے رہے ہیں جبکہ دو ہزار دو اور چھ میں کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے بم دھماکے بھی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ چار ستمبر کواسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر عارضی طور پر نظر بند کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں امریکی سفارتکار کی گاڑی پر حملہ26 August, 2008 | پاکستان پاکستان: امریکی توجہ کا نیا مرکز18 July, 2008 | پاکستان تحقیقات: امریکی پیشکش کا خیرمقدم14 June, 2008 | پاکستان امریکی ایڈمرل کی حکام سےملاقاتیں 04 June, 2008 | پاکستان ’امریکیوں پر حملے جاری رہیں گے‘10 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||