امریکی سفارتکار کی گاڑی پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اعلٰی امریکی سفارت کار کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس سےگاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم حملے میں سفارتی عملہ محفوظ رہا۔ پشاور پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔ تھانہ ٹاؤن کے ایک اہلکار رازی خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پشاور میں امریکی قونصل خانے کی پرنسپل سٹاف افسر لینسی ٹریسی اپنی گاڑی میں دفتر جا رہی تھیں کہ ریلوے روڈ پر ایک لینڈ کروزرگاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکار کے مطابق سفارت خانے کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ میں سفارتی عملہ مکمل طورپر محفوظ رہا۔ حملے کے بعد ملزمان گاڑی میں نامعلوم مقام کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد اعلٰی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ ٹاؤن تھانہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں پشاور کے حملے کی مذمت کی ہے اور اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے صوبے کے پولیس سربراہ سے اس واقعے کی تفصیلی تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈنمارک ایمبیسی کے قریب دھماکہ، چھ ہلاک02 June, 2008 | پاکستان ’ایمبیسی دھماکہ خودکش حملہ تھا‘03 June, 2008 | پاکستان ایمبیسی دھماکہ، تحقیقات شروع03 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||