BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 June, 2008, 13:10 GMT 18:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی ایڈمرل کی حکام سےملاقاتیں

مائیکل مولن، محمود علی درانی
ایڈمرل مائیکل مولن کا یہ پاکستان کا گزشتہ تین ماہ میں دوسرا دورہ ہے
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائیکل مولن نے اسلام آباد میں فوجی اور سرکاری اہلکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں علاقائی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا ہے۔

امریکی ایڈمرل منگل کی شام اسلام آباد پہنچے تھے اور انہوں نے بدھ کو وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی میجر جنرل(ر) محمود علی درانی سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

ایک مختصر سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی اور سلامتی کے امور پربات چیت کی۔

اس سے قبل ایڈمرل مولن نے چیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید سے جائنٹ سٹاف ہیڈکواٹرز، چکلالہ میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات پر بات ہوئی۔ایک بیان کے مطابق جنرل طارق نے فوجی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ دونوں فوجی اہلکاروں نے علاقے میں سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا۔

ایڈمرل مائیکل مولن کا یہ پاکستان کا گزشتہ تین ماہ میں دوسرا دورہ ہے اور یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حکومت قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان اور صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں شدت پسندوں کے ساتھ امن معاہدے کر چکی ہے جس پر امریکی اہلکار تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ان امن معاہدوں سے افغانستان میں اتحادی فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

امریکی اہلکار اس دورے کو معمول کا دورہ قرار دے رہے ہیں تاہم سکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکی فوجی اہلکار کے پروگرام کو خفیہ رکھا جا رہا ہے اور ابھی واضح نہیں کہ وہ صدر جنرل پرویز مشرف اور فوجی سربراہ جنرل پرویز کیانی سے بھی ملاقاتیں کریں گے یا نہیں۔

اسی بارے میں
امریکی قانون سازی پر تشویش
15 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد