باؤچر اسلام آباد سے کابل روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی ایشیا کے لئے انچارج اہلکار رچرڈ باؤچر سنیچر اسلام آباد سے کابل جا رہے ہیں۔ وہ گذشتہ روز پاکستان کے لئے اپنے طے شدہ دورے سے چند روز پہلے ہی اچانک اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ترجمان ایلزبتھ کولٹن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا کہ جمعہ کے دن مسٹر باؤچر کی صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر باؤچر مختصر دورے پر افغانستان جا رہے ہیں جہاں سے وہ واپس اسلام آباد آئیں گے۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ مسٹر باؤچر کی یہاں پہلے آمد بارہ ستمبر کو نائب وزیر خاجہ جان نیگوپونٹے کی قیادت میں اسلام آباد میں طے پاک امریکہ مذاکرات کا حصہ ہے۔ دس ستمبر کو میاں نواز شریف کی متوقع وطن واپسی سے تین روز پہلے رچرڈ باؤچر کی اسلام آباد آمد کو پاکستانی ذرائع ابلاغ میں خاص دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ مسٹر باؤچر پاکستان کی داخلی سیاست میں جاری غیریقینی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم سرکاری ذرائع کھل کر اس پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ’پاک جمہوریت امریکی ایجنڈے پر‘06 April, 2006 | پاکستان باؤچر پاکستان کے’انتخابی مشن‘ پر13 June, 2007 | پاکستان وردی پر امریکی کشمکش14 June, 2007 | پاکستان امریکی قانون سازی پر تشویش15 August, 2007 | پاکستان ہر ووٹر کو حق ملنا چاہیے: امریکہ16 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||