BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلام آباد، کئی پولیس اہلکار معطل

فائل فوٹو
سکیورٹی فورسز کی کوتاہیاں بڑے حادثے کا سبب بنتی ہیں
داخلہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر رحمان ملک نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسلام آباد کے سب سے حساس علاقے ریڈ زون میں فرائض سے غفلت برتنے پر پچیس پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے اُن کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مشیر داخلہ رحمان ملک مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے قریب اپنی ذاتی گاڑی پر نکلے اور سات کلو میٹر پر محیط ریڈ زون میں کافی دیر تک گھومتے رہے لیکن وہاں ڈیوٹی پرتعینات پولیس اہلکاروں میں سے کسی نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے رحمان ملک نے اسلام آباد پولیس کے آئی جی اور ایس ایس پی سمیت متعلقہ حکام کو رات گئے اپنے گھر میں طلب کیا اور اُن کی سرزنش کی۔

ریڈ زون میں ڈیوٹی پر معمور پچیس پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز مشیر داخلہ نے ایک پریس کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

برٹش ائیرویز نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اسلام آباد سے ہیتھرو جانے والی پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ویزا درخواستیں لینا بند کر دی ہیں۔

سیکیورٹی ڈویژن کےایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے اسلام آباد میں واقع فائیو سٹار ہوٹل پر حملوں کے بارے میں وارننگ لیٹر تین ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جبکہ ڈنمارک سفارتخانے پر ہونے والے خودکش حملے کی وارننگ بھی تین ماہ قبل جاری کی گئی تھی۔

اُدھر اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے بعد برٹش ائیرویز نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اسلام آباد سے ہیتھرو جانے والی پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ویزا درخواستیں لینا بند کر دی ہیں۔

اس ایئر لائن کی پاکستان میں ہفتہ میں چھ پروازیں آتی ہیں اور برٹش ائرویز کی یہ تمام فلائیٹز صرف اسلام آباد میں آتی ہیں۔ برٹش ایئر ویز کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ان کے مسافروں ، کارکنوں کی سکیورٹی اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر ویزا درخواستیں لینا بند کر دی ہیں۔

دوسری طرف برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ ویب سائٹ پر برطانوی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، کراچی ، لاہور اور پشاور غیر ضروری سفر نہ کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد