’قبائلی علاقوں میں عام معافی دیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شورش زدہ علاقوں میں لڑائی میں مصروف مختلف متحارب گروپوں کے لیے عام معافی کا اعلان کریں۔ یہ مطالبہ ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کے صدر فیاض الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے صوبہ سرحد اور بلوچسان میں جاری لڑائی میں شامل تمام گروپوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق اور ملک کے وسیع تر مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے لڑائی بند کردیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کے سربراہ نے پاکستانی علاقوں میں امریکی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے غیر ملکی حملے کسی بھی ملک کی سلامتی کو مجروح کرتے ہیں۔ان کے بقول جہاں ایسے حملوں سے بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع اور نقصان ہوتا ہے وہاں ان حملوں کی تمام آبادی کے لیے شدید خوف وہراس اور نفسیاتی دباؤ کا باعث ہوتے ہیں۔ فیاض الرحمان نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور ان غیر انسانی حملوں کا سلسلہ بند کرے۔ ان کے بقول ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کا نقطہ نظر یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جنگ نہیں لڑ رہی بلکہ یہ بش کی جنگ پاکستان میں لڑی جارہی ہے جس سے انسانی حقوق بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر صدر بش کی جنگ سےعلیحدگی اختیار کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے صدر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کو درپیش مسائل کے پیش تمام سیاسی جماعتوں اور معاشرے کے مختلف طبقوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کرے تاکہ ایک عملی اور جامع پالیسی مرتب کی جائے۔ | اسی بارے میں ’حملے میں چھ غیر ملکی بھی نشانہ بنے‘10 October, 2008 | پاکستان وزیرستان: امریکی میزائل حملہ، تین ہلاک11 October, 2008 | پاکستان ’شبہ ہوتا تو تلاشی کا انتظام کر لیتے‘11 October, 2008 | پاکستان اورکزئی جرگہ حملہ، ہلاکتیں اکیاون11 October, 2008 | پاکستان اہلکاروں کی رہائی، جھڑپیں جاری11 October, 2008 | پاکستان ’تصویر کادوسرا رخ ‘11 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||