پشاور، افغان قونصل جنرل اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلح افراد نے افغان قونصل عبدالخالق فراہی کو اغواء کر لیا ہے اور ان کے ڈرائیور کو ہلاک کردیا ہے۔ حیات آباد کے پولیس افسر رضا محمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل کے اغواء کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ افغان قونصل جنرل سوموار کو اپنے دفتر سے حیات آباد میں واقع اپنے گھر جارہے تھے کہ فیز تھری میں مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ان کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے افغان قونصل جنرل کو اغوا کر لیا۔ ان کے مطابق افغان قونصل جنرل کے ساتھ کوئی محافظ نہیں تھا کیونکہ وہ اپنے ساتھ محافظ نہیں رکھتے تھے۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے ہمارے نامہ نگار عبدالحئی کاکڑ سے بات کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل کے اغوا کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس نے ناکہ بندی کر لی ہے۔ افغان قونصلیٹ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ عبدالخالق اپنے گھر جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ قبائلی علاقے کی سرحد سے چند کلومیٹر دور پیش آیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں چھ مسلح افراد نے افغان قونصل جنرل کو اغواء کیا ہے۔ | اسی بارے میں سفارتکار طارق عزیز الدین کی رہائی17 May, 2008 | پاکستان سفیر لاپتہ، غفلت پر خاصہ دار گرفتار14 February, 2008 | پاکستان حکومت کے بعد طالبان کے در پر16 September, 2008 | پاکستان سرحد میں کیبل پر افغان چینل بند15 July, 2008 | پاکستان پشاور : مغوی عیسائی بازیاب 22 June, 2008 | پاکستان پشاور: 25 عیسائی اغوا کر لیےگئے21 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||