سرحد میں کیبل پر افغان چینل بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی کیبل ایسوسی ایشن نے افغان صدر حامد کرزئی کے پاکستان کے خلاف الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ بھر میں دکھائی جانے والے افغان ٹیلی ویژن چینل کی نشریات کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر کرزئی نے پیر کو کہا تھا کہ افغان شدت پسندوں کے حالیہ حملوں کے پیچھے پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی حکومت نے اس الزام کومسترد کردیا تھا۔ پاکستان کیبل ایسوسی ایشن صوبہ سرحد شاخ کے صدر فرمان آفریدی نے بی بی سی سے بات کرتےہوئے کہا کہ صوبۂ سرحد میں افغان ٹیلی ویژن چینل کی نشریات کو معطل کرنے کا فیصلہ منگل کو ہونے والے ایک اجلا س میں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کے کہنے پر نہیں بلکہ پاکستانی ہونے کے ناتے انہوں نےافغان صدر حامد کرزئی کے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کی ردعمل کے طور پر کیا ہے۔ان کے مطابق ان افغان چینلوں پر حامد کرزئی کے اس بیان کو دکھایا گیا تھا اور وہ نہیں چاہتے کہ پاکستانی سرزمین پر دکھائی جانے والی نشریات میں ان کے ملک کے خلاف کوئی پروپیگنڈہ کیا جائے۔ فرمان آفریدی کے بقول فیصلے کے بعد انہوں نے صوبہ بھر میں تمام کیبل آپریٹروں کو اپنے اپنے علاقوں میں افغان چینلوں کی نشریات کو غیر معینہ مدت تک معطل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ صوبہ سرحد میں بالخصوص پشاور میں دس لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں اور کیبل آپریٹر افغانوں کے مطالبے پر تقریباً چار ٹیلی ویژن چیبنلز لمر، شمشاد، طلوع اور حکومتی چینل افغان ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کی نشریات دکھاتے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ افغان چینلوں کی نشریات کو بند کیا گیا ہے بلکہ ماضی میں جب بھی پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی ہے تو کیبل آپریٹروں نے حکومت کے کہنے پر ان چینلوں کی نشریات معطل کی ہیں۔ تاہم اس دفعہ یہ فیصلہ کیبل ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا مگر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے خفیہ طور کیبل آپریٹروں پر یہ قدم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ | اسی بارے میں خبروں پر پابندی لگا کر واپس لے لی12 May, 2008 | پاکستان تین چینلز تین گھنٹے تک بند07 April, 2008 | پاکستان چینلز کو پیمرا کی نئی وارننگ12 December, 2007 | پاکستان بند چینل اب ’جنتا کی عدالت‘ میں26 November, 2007 | پاکستان خبریں نشر کرنے پر پابندی16 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||