خبروں پر پابندی لگا کر واپس لے لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ نے ایک نجی ٹیلی ویژن کمپنی کے خلاف مقدمے کی سماعت الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کو حکم دیا ہے کہ وہ گزشتہ برس تین نومبر کے بعد ذارئع ابلاغ میں ججوں سے متعلق نشر اور شائع ہونے والی تمام خبروں کا ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کرے۔ عدالت نے مقدمے کے فیصلے تک ججوں سے متعلق کوئی بھی خبر، پروگرام یا تصویر نشر اور شائع نہ کرنے کا حکم بھی دیا تھا لیکن عدالت میں موجود صحافیوں کے احتجاج پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ جسٹس نواز عباسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل جیو کی جانب سے ایک خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے چینل کے اسلام آباد کے بیورو چیف ابصار عالم کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ عدالت نے روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر اور پبلیشر کو بھی طلب کیا تھا۔
جسٹس نواز عباسی نے سماعت کے دوران مقدمے کے فیصلے تک ججوں سے متعلق کوئی بھی خبر، پروگرام یا تصویر نشر اور شائع نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیمرا سے کہا کہ وہ تین نومبر کے بعد عدلیہ سے متعلق نشر اور شائع ہونے والی تمام خبروں اور پروگراموں کا ریکارڈ پیش کرے۔ اس پر وہاں موجود پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکٹری جنرل مظہر عباس نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ کسی ایک چینل کی خبر کو بنیاد بنا کر تمام دیگر ذرائع ابلاغ پر یہ پابندی نہیں عائد کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا تو اس وقت آئین کے تحفظ کی جنگ لڑ رہا ہے اور سب کو معلوم ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کس نے کی تھی۔ جسٹس نواز عباسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل انیس کے تحت میڈیا کو مادر پدر آزادی نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عدلیہ کی تضحیک کی جا رہی ہے، جو جس کی مرضی ہو اس کی پگڑی اچھال دیتا ہے۔ سینئر وکلاء شریف الدین پیرزادہ، عبدالحفیظ پیرزادہ اور وسیم سجاد بھی عدالت میں پیش ہوئے جنہیں عدالت نے معاونت کے لیے طلب کیا تھا۔ حفیظ پیرزادہ نے اس موقع پر کہا کہ آرٹیکل انیس کی تشریح کی جانی چاہیے کیونکہ یہ ایک اہم معاملہ ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سنیٹر بابر اعوان نے عدالت کو یاد دلایا کہ توہین عدالت کے ساٹھ سے زائد دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔ ان کے بارے میں بھی کوئی فیصلہ کیا جانا چاہیے۔ ابصار عالم نے عدالت سے اپنے وکیل فخرالدین جی ابراہیم سے مزید مشاورت کا وقت طلب کیا۔ آج کی کارروائی کے بعد عدالت نے سماعت بائیس مئی تک ملتوی کر دی۔ | اسی بارے میں ’اتحاد، عدلیہ، امریکہ یا روٹی کپڑا اور مکان‘ 11 May, 2008 | پاکستان میڈیا قوانین کا خاتمہ یا ترامیم09 April, 2008 | پاکستان دو نجی چینلز کو نشریات کی اجازت15 November, 2007 | پاکستان آرڈیننس ضابطۂ اخلاق سے مشروط 10 June, 2007 | پاکستان نئے پیمرا قانون میں نیا کیا؟06 June, 2007 | پاکستان میڈیا پر کنٹرول کے لیے نئے قوانین04 June, 2007 | پاکستان کیا حکومت بوکھلا گئی ہے؟01 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||