BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 December, 2007, 15:16 GMT 20:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چینلز کو پیمرا کی نئی وارننگ

پاکستانی صحافی
پاکستانی صحافی میڈیا پر پابندیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں
پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا نے نجی ٹی وی چینلز کو ایک تازہ وارننگ جاری کی ہے جس میں انہیں واقعات کی براہ راست کوریج کرنے اور عام لوگوں کی لائیو کالز نشریات میں شامل کرنے سے باز رہنے کو کہا گیا ہے۔

ٹی وی چینلز کے مالکان کو بھیجی گئی اس وارننگ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بعض ٹی وی چینلز اپنی نشریات میں لائیو کوریج اور لوگوں کی لائیو کالز شامل کر کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے اور لوگوں کو تشدد پر مائل کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز کا یہ عمل (ایمرجنسی کے بعد نافذ ہونے والے) پیمرا ترمیمی آرڈیننس 2007 اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
وارننگ میں ٹی وی چینلز کے مالکان کو یاد دلایا گیا ہے کہ صدر پرویز مشرف کے متعارف کرائے گئے پیمرا ترمیمی آرڈیننس کے مطابق پیمرا قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں زیادہ سے زیادہ تین سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

پیمرا نے لائسنس یافتہ کیبل ٹی وی آپریٹرز کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ بھی ایسی ’خلاف قانون نشریات‘ دکھانے سے باز رہیں ورنہ انہیں بھی ایک سال تک قید اور پچاس لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا بھگتنا پڑ سکتی ہے۔

’آج‘ ٹی وی کے مالک ارشد زبیری نے پیمرا کی جانب سے تحریری وارننگ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس پر ٹی وی چینلز کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) ہی کوئی ردعمل جاری کر سکتی ہے۔ تاہم پی بی اے کے سیکرٹری جنرل سرفراز شاہ نے رابطہ کرنے پر پیمرا کی اس تنبیہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو دن سے گھر پر ہیں اور انہیں اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔

پیمرا نے لائسنس یافتہ کیبل ٹی وی آپریٹرز کو بھی خبردار کیا ہے

ادھر صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سیکرٹری جنرل مظہر عباس نے پیمرا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وارننگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ میڈیا پر ایمرجنسی سولہ دسمبر کے بعد بھی برقرار رہے گی اور آنے والے دنوں میں میڈیا پر مزید سخت تو ہو سکتی ہیں نرم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو لائیو کوریج اور لائیو کالز سے روکتے ہوئے کسی شہادت کے بغیر یہ بات کہی ہے کہ لائیو کالز میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شامل تھا۔ ان کا کہہنا تھا کہ’ اگر پیمرا کے خلاف ایسے شواہد ہیں تو سامنے لائے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ پیمرا نے یہ طے کرنے کا اختیار بھی اپنے پاس ہی رکھ لیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی کیا بات نظریہ پاکستان کے خلاف ہے اور کیا نہیں۔مظہر عباس کے مطابق پیمرا کی اس وارننگ پر جو چینلز مالکان خاموشی اختیار کر رہے ہیں اگر وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کو معاف کر دیا جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا اس سے ان پر سختیاں مزید بڑھیں گی۔ انہوں نے چینلز مالکان سے اپیل کی کہ وہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد متعارف کرائے گئے کالے قوانین اور میڈیا پر پابندیوں کے خلاف پی ایف یو جے کی جدوجہد میں شریک ہوجائیں۔

نیویارک میں بی بی سی اردو کے نمائندے حسن مجتبٰی کے مطابق صجافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم’ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ نے پاکستان میں پیمرا کی طرف سے پرائیویٹ چینلوں کے خلاف کارروائی کے خطوط جاری کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں نشریاتی میڈیا کو ڈرانا دھمکانا بند کر دے۔

سی پی جے کے ایشیا کے کوآرڈینیٹر بوب ڈئيزے نے کہا ہے کہ ’پاکستان میں انتخابات کے قریبی دنوں میں نیوز چینلوں پر جاری دباؤ کے ملنے والے ثبوتوں پر ہم نہایت پریشان ہیں اور مشرف حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نشریاتی میڈیا کو ڈرانا دھمکانا ترک کر دے اور اسے پاکستان میں موجودہ صورتحال کو آزادی اور بغیر کسی خوف کے نشر کرنے کی اجازت دے‘۔

اسی بارے میں
مست ایف ایم کی نشریات شروع
07 December, 2007 | پاکستان
دبئی: جیو کی نشریات بحال
30 November, 2007 | پاکستان
بدلے بدلے میرے سرکار ۔۔۔
29 November, 2007 | پاکستان
ایف ایم 103 کی نشریات سڑکوں پر
27 November, 2007 | پاکستان
میڈیا پر پابندیاں مزید سخت
03 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد