مست ایف ایم کی نشریات شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی سے نشر ہونے والے مست ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کو اپنی نشریات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے لیکن وہ بی بی سی کے نیوز بلیٹن نشر نہیں کر سکیں گے۔ بی بی سی کے بلیٹن نشر کرنے کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ مست ایف ایم 103 کراچی کا واحد ریڈیو اسٹیشن تھا جس کی نشریات ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا نے بند کردی تھیں۔ ریڈیو اسٹیشن کے چئرمین عمران باجوا کے مطابق حکومت سے اجازت مل جانے کے بعد نشریات جمعرات سے دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ مست ایف ایم کی نشریات چونتیس روز بند رہیں۔ اس ریڈیو اسٹیشن کے خلاف پولیس اور پیمرا کی جانب سے گزشتہ تین برسوں میں چار مرتبہ کارروائی کی جاچکی ہے۔ بند کیے جانے سے قبل مست ایف ایم پر ہرگھنٹے بی بی سی کے بلیٹن نشر کیے جاتے تھے۔ گزشتہ جمعہ کو امریکہ کے قونصل جنرل اظہار یکجہتی کے طور پر مست ایف ایم کے دفتر گئے تھے۔ |
اسی بارے میں BBC بلیٹنز:حکمِ امتناعی میں توسیع07 September, 2007 | پاکستان BBC بلیٹنز:اگلی سماعت26ستمبرکو18 September, 2007 | پاکستان BBC بلیٹنز: حکم امتناعی میں توسیع26 September, 2007 | پاکستان بلیٹنز: اگلی پیشی 31 اکتوبر کو09 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||