افغان وزیر کے بھائی پشاور سے اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے وزیر خزانہ انوارالحق احدی کے چھوٹے بھائی کو اغواء کرلیا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس واقعے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پشاور میں افغان وزیر خزانہ انوارالحق احدی کے ماموں زاد بھائی فرید خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان وزیر کے چھوٹے بھائی ضیاءالحق احدی جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے واپس گھر جارہے تھے کہ انہیں راستے ہی میں چار مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔ ان کے بقول عینی شاہدین نے انہیں بتایا ہے کہ انہیں گھر سے ڈیڑھ سو گز دور سفید کار میں موجود چار مسلح افراد نے زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا اور فرار ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی تھی اور نہ ہی انہیں اس سے پہلے کسی قسم کی کوئی دھمکی ملی تھی۔ ان کے بقول واقعے کے بعد حیات آباد پولیس موقع پر پہنچی اور انہوں نے رپورٹ درج کرکے انکی بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم اس سلسلے میں جب حیات آباد پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پشاور کے اعلی پولیس اہلکاروں سے بارہا رابطے کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ پشاور میں افعان قونصلیٹ کے ایک اہلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ضیاءالحق احدی کے اغواء کی تصدیق کی ہے۔ ضیاء الحق احدی تجارت کے پیشے سے وابستہ ہیں اور چار سال سےحیات آباد میں اپنے خاندان والوں کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔ اس سے ایک ہفتے قبل پشاور میں افغان آریانہ یونیورسٹی کے سربراہ عبدالحق دانشمند کو جلا ل آباد سے پشاور آتے ہوئے راستے میں اغواء کرلیا گیا۔ ڈیڑھ ماہ پہلے بھی حیات آباد ہی سے پشاور میں افغان قونصل جنرل کو اغواء کیا گیا تھا۔اغواءکاروں نے ان کے ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔افغان قونصل جنرل عبدالخالق فراہی کو ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔ | اسی بارے میں سفارتکاروں، غیرملکیوں کو تنبیہ13 October, 2008 | پاکستان پشاور، افغان قونصل جنرل اغوا22 September, 2008 | پاکستان مردان خود کش حملہ، تیرہ ہلاک، متعدد زخمی18 May, 2008 | پاکستان درۂ آدم خیل، نیا محاذ18 May, 2008 | پاکستان طالبان نے اغوا شدہ ’لشکر‘ رہا کر دیا30 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||