BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 November, 2008, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امدادی کارروائی تیز کریں: گیلانی

زلزلے کے متاثرین
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو امدادی کارروائیوں کے بارے میں تفیصلی بریفنگ دی گئی
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین میں سردی سے بچاؤ کے کپڑے اور دیگر لوازمات فوری طور پر پہنچانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیراعظم نے زلزلہ زدگان کے لیے بھیجے جانے والے امدادی سامان کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

زلزلہ زدہ علاقوں میں ہونے والی امدادی کارروائیوں کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ جنرل فاروق احمد خان نے اتوار کے روز وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو امدادی کارروائیوں کے بارے میں تفیصلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل فاروق کو ہدایت کی کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں سردی میں شدت آنے سے پہلے امدادی کارروائیوں کو مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں خوراک کی مسلسل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ بیان کے مطابق اس نکتے پر وزیراعظم نے خصوصی توجہ دینےکی ہدایت کی اور کہا کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں کسی قیمت پر بھی خوراک کی قلت نہیں ہونی چاہیئے۔

وزیراعظم نے ایسے عناصر پر بھی کڑی نظر رکھنے کا حکم جاری کیا جو مبینہ طور پر امدادی سامان کی فروخت میں ملوث ہیں۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہر متاثرہ خاندان کو زلزلے میں تباہ ہو جانے والے مکانات کی تعمیر کے لیے جستی چادری اور پچیس ہزار روپے فراہم کرنے کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے کیونکہ متاثرین میں تقسیم کئے گئے خیمے آنے والے دنوں میں متوقع برفباری کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

مشیر داخلہ رحمٰن ملک اور سیکرٹری داخلہ کمال شاہ بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔

زلزلے کے متاثرینبلوچستان زلزلہ
شدید سردی میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
بلوچستان
زلزلے کا آنکھوں دیکھا حال
عبدالرزاق جب زلزلہ آیا
بچوں کو نکالنے میں دیر ہوئی، اب گھر نہیں بنتا
اسی بارے میں
جب زلزلہ آیا
30 October, 2008 | پاکستان
شدید سردی، 200 ہلاکتیں
30 October, 2008 | پاکستان
زلزلے میں 160 افراد ہلاک
29 October, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد