BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 October, 2008, 09:30 GMT 14:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لڑکیوں کا سکول بموں سے اڑا دیا گیا

سوات میں سکول نذرِ آتش:فائل فوٹو
سوات میں سکولوں کو نذرِ آتش کرنے کا سلسلہ جاری ہے
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا کہ نامعلوم مسلح افراد نے لڑکیوں کے ایک ہائر سکینڈری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات صدر مقام مینگورہ سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور اوڈیگرام کے علاقے میں پیش آیا۔ مینگورہ تھانہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ رات کے وقت کوئی بیس پچیس کے قریب مسلح افراد گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول میں داخل ہوئے اور عمارت کے مختلف کونوں پر بم نصب کر کے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے چوکیدار کے مطابق تھوڑی دیر بعد دو زوردار دھماکے ہوئے جس میں سکول کے ایک سیکشن میں قائم چار کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

سکول چوکیدار جمشید کے مطابق دھماکوں سے سکول کی تمام عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مسلح افراد نے سکول کے تمام ریکارڈ اور فرنیچر کو بھی نذرآتش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے چہروں پر نقاب پہنے ہوئے تھے اور وہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔

تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سوات فوجی آپریشن:فائل فوٹو
سوات فوجی آپریشن میں مزید ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا ہے

سوات میں گزشتہ چند میں ماہ لڑکیوں کے دو سو کے قریب تعلیمی اداروں ، پولیس تھانوں، چوکیوں اور ہوٹلوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ سوات میں مقامی طالبان ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔

دوسری طرف سوات کے علاقے تحصیل کبل میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے مقامی طالبان کے خلاف کارروائیاں منگل کو دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے آپریشن کی وجہ سے علاقے میں تمام بازار اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت بھی معطل ہے۔

گزشتہ روز سوات میڈیا سنٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعوی کیا گیا تھا کہ کبل کے علاقے سرسینڑی میں ایک کارروائی میں دس عسکریت پسند ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اسی بارے میں
دِیر: شریعت کے حق میں دھرنا
10 October, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد