بجلی بحران ختم کرنے کی کوششیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان نے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کو کم کرنے کے لئے گیس سے بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں کو گیس کی بلا روک فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ یقینی بنانے کے لیے بھی متعقلہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ بات صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت بجلی کے بحران کے بارے میں ہونے والے ایک اعلٰی سطح کے اجلاس کے بعد ایک سرکاری اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔ اس اجلاس میں صدر اور وزیراعظم کے علاوہ پانی و بجلی کے وفاقی وزیر اور خزانہ اور اقتصادی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیروں نے شرکت کی۔ قومی تعمیر نو بیورو کے سربراہ اور خزانہ اور پٹرولیم کی وزارتوں کے سیکریٹری بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔ وزیر پانی و بجلی نے اجلاس میں بجلی کی دستیابی اور کھپت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی کمی کے باعث بعض نجی اور سرکاری پاور پلانٹس بند پڑے ہیں جسکی وجہ سے بجلی کی کمی پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گیس سے بجلی بنانے والے یونٹس کو گیس کی فراہمی میں تعطل نہیں آنے دیا جائے۔ سرکاری بیان کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں مختلف کیٹیگریز کے تحت بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے یکساں نرخوں کو نظام متعارف کروایا جائے۔ تاہم سرکاری اعلامیے میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ صارفین سے ایک سا نرخ علاقے کی بنیاد پر لیا جائے گا یا بجلی کے استعمال کی بنیاد پر۔ اسکے علاوہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے ای ایس سی کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ شہر میں بجلی کے صارفین کو اس ماہ کے لئے بجلی کے نئے اور تصحیح شدہ بل ارسال کرے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اس ماہ بجلی کے زائد بل بھیجے جانے کی شکایات سامنے آئی تھیں جس پر شہریوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔ | اسی بارے میں بجلی کی بندش، احتجاج، مظاہرے14 October, 2008 | پاکستان سرحد بجلی، حکم امتناعی میں توسیع24 September, 2008 | پاکستان سندھ، بجلی نرخ میں اضافہ چیلنج17 September, 2008 | پاکستان بجلی کے نرخ اکتیس فیصدبڑھانے کافیصلہ31 August, 2008 | پاکستان بجلی کا بحران شدید تر ہو گیا28 August, 2008 | پاکستان ’صدر کا کردار علامتی ہونا چاہیے‘25 August, 2008 | پاکستان پشاور میں بجلی کی کمی سے پریشانی09 August, 2008 | پاکستان بجلی کی ریکارڈ قلت ختم27 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||