ایک سو اڑسٹھ غیرملکی گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران ایک سو اڑسٹھ غیرملکی ’شدت پسندوں‘ کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو تین گاڑیوں میں سوار اڑتیس غیرملکیوں کو نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے اس وقت گرفتار کیا جب انہوں چیک پوسٹ پر گاڑی روکنے سے انکار کر دیا۔ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گاڑیوں کا پیچھا کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمعہ کو بھی ایک سو تیس غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو شکل و صورت سے افغان اور ازبک معلوم ہو رہے ہیں۔بیان کے بقول حراست میں لیے جانے والے غیرملکیوں کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں اور سکیورٹی فورسز مزید معلومات حاصل کرنے کی خاطر ان سے پوچھ گچھ کرر ہی ہیں۔ حراست میں لیے گئے ان غیرملکیوں کو پشاوراور کوہاٹ میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔اس وقت ان کی آنکھوں پر پٹیاں اور ہاتھ پیچھے باندھے گئے تھے تاہم انہیں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ | اسی بارے میں افغان سرحد سے ’امریکی‘ گرفتار14 October, 2008 | پاکستان چینی انجینیئر، ’ایک بازیاب‘17 October, 2008 | پاکستان ساٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا: فوج18 October, 2008 | پاکستان اسلام آباد میں دسواں خود کش حملہ20 September, 2008 | پاکستان ’مارو جتنے شدت پسند مار سکتے ہو‘13 October, 2008 | پاکستان باجوڑ میں بیس جنگجو ہلاک11 September, 2008 | پاکستان وزیرستان میں ایک اور میزائل حملہ31 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||