’60 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوات کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے دوران کم از کم ساٹھ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی ترجمان نے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران توپ خانے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کو بھی استعمال لایا گیا۔ اس کارروائی میں شدت پسندوں کے دو تربیتی مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب ایک مغوی چینی انجئیر شدت پسندوں کے قبضے سے بھاگ نکلنےمیں کامیاب ہو گیا۔ اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ سوات میں شدت پسندوں کے ترجمان مسلم خان فضائی حملے میں شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تردید کی ہے۔ ایک چینی انجینیئر اب بھی طالبان کی تحویل میں ہے۔ طالبان کے ترجمان مسلم خان کہا کہ دونوں چینی انجینئروں کو وات کے ایک پہاڑی علاقے میں سیکیورٹی کے پیش نظر ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس دوران دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی جن میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرا ایک کھائی میں گرا جسے دوبارہ پکڑ لیا گیا۔ ان کے بقول دوبارہ پکڑے جانے والے چینی انجینیئر کا پاؤں زخمی ہوا ہے۔ مسلم خان نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے ایک سو چھتیس ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اس چینی انجینیئر کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دو چینی انجینیئروں کو انتیس اگست کو مسلح طالبان نےدیر کے علاقے تور منگ میں ایک نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کی مرمت کے بعد واپسی پر محافظ اور ڈرائیور سمیت اغواء کر لیا گیا تھا۔ بعد میں ان دونوں کی ویڈیو غیرملکی ویب سائٹ نے جاری کی تھی۔ چین کے ایک نمائندے نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے جس میں طالبان نے اپنے ایک سو چھتیس ساتھیوں کی رہائی کی شرط رکھی تھی۔ تاہم طالبان ترجمان کے بقول تین ہفتے گزرجانے کے باوجود انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں پولش انجینئر طالبان کی تحویل میں30 September, 2008 | پاکستان مغوی چینی انجینئرز کی ویڈیو جاری22 September, 2008 | پاکستان لاپتہ چینی انجینئرز کی تلاش جاری31 August, 2008 | پاکستان انجینیئر، بازیابی کے لیے ٹیمیں روانہ29 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||