چینی انجینیئر، ’ایک بازیاب‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ طالبان کی تحویل میں دو چینی انجینیئروں میں سے ایک کو بازیاب کرا لیا گیا۔ طالبان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک چینی انجینئر کو سکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب بازیاب کرا لیا جو اس وقت حکومت کی تحویل میں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ چینی انجینیئر کو کسی کارروائی یا کسی اور طریقہ سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ دوسرے چینی انجینیئر کے بارے میں فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی طالبان کی تحویل میں ہیں کیونکہ بازیابی کے وقت دونوں کو الگ الگ رکھا گیا تھا۔ اس سلسلے میں جب طالبان کے ترجمان مسلم خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایک چینی انجینیئر کی ان کی تحویل سے آزاد ہونے کے واقعےکی تصدیق کی ہے البتہ انہوں نے اس حکومتی دعوے کو رد کردیا کہ مغوی چینی انجینیئر کو سکیورٹی فورسز نے بازیاب کرایا ہے۔ ان کے بقول دونوں چینی انجینئروں کو گزشتہ شب سوات کے ایک پہاڑی علاقے میں سیکیورٹی کے پیش نظر ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل منتقل کیا جارہا تھا۔ اس دوران دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی جن میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرا ایک کھائی میں گرا جسے دوبارہ پکڑ لیا گیا۔ ان کے بقول دوبارہ پکڑے جانے والے چینی انجینیئر کا پاؤں زخمی ہوا ہے۔ مسلم خان نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے ایک سو چھتیس ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اس چینی انجینیئر کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بھاگنے کی کوشش کرنے والے انجینیئر کے خلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ دو چینی انجینیئروں کو انتیس اگست کو مسلح طالبان نےدیر کے علاقے تور منگ میں ایک نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کی مرمت کے بعد واپسی پر محافظ اور ڈرائیور سمیت اغواء کر لیا گیا تھا۔ بعد میں ان دونوں کی ویڈیو غیرملکی ویب سائٹ نے جاری کی تھی۔ چین کے ایک نمائندے نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے جس میں طالبان نے اپنے ایک سو چھتیس ساتھیوں کی رہائی کی شرط رکھی تھی۔ تاہم طالبان ترجمان کے بقول تین ہفتے گزرجانے کے باوجود انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں پولش انجینئر طالبان کی تحویل میں30 September, 2008 | پاکستان مغوی چینی انجینئرز کی ویڈیو جاری22 September, 2008 | پاکستان لاپتہ چینی انجینئرز کی تلاش جاری31 August, 2008 | پاکستان انجینیئر، بازیابی کے لیے ٹیمیں روانہ29 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||