ہمیں بھی بریفنگ دینے دیں:طالبان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان نے قومی سلامتی کے حوالے سے پارلیمنٹ کے بند کمرے کے اجلاس میں فوجی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی اپنا مؤقف بیان کرنے کے لیے اراکینِ اسمبلی کو بریفنگ دینے کا موقع دیا جائے۔ طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ‘ میں بحثیتِ ایک فریق کے طالبان کو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرنے کا موقع دیا جائے۔ ان کے بقول پارلیمنٹ کے بند اجلاس میں اعلٰی فوجی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے حوالے سے جو باتیں ذرائع ابلاغ کے ذریعے سامنے آئی ہیں ان میں سے بہت سی باتوں کو یا تو طالبان سِرے سے رد کر رہے ہیں یا ان کی وضاحت پیش کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی حکام نے طالبان پر الزام لگا کر اراکین پارلیمنٹ کو وہ فلمیں تودکھا دیں کہ جس میں لوگوں کا مبینہ طور پرگلا کاٹا جارہا ہے لیکن انہیں وہ فلمیں نہیں دکھائی گئیں جس میں جیٹ طیاروں سے باجوڑ ایجنسی میں ایک مدرسے پر ہونے والی بمباری میں درجنوں’معصوم طالبعلموں‘ کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بریفنگ کے دوران یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ فوجی کارروائیوں کے دوران کتنے عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا اور لاکھوں افراد کو بے گھر ہونے پر مجبورکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیلی فون پر اراکینِ پارلیمنٹ کو بریفنگ دے سکتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو’اراکینِ اسمبلی میں ہمارے ہم خیال افراد موجود ہیں جو اس بارے میں طالبان کا مؤقف بیان کرسکتے ہیں‘۔ تاہم انہوں نے ان اراکینِ اسمبلی کا نام لینے سے انکار کردیا۔ یاد رہے موجود حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ ’ان کیمرہ‘ اجلاس طلب کیا ہے جس میں قومی سلامتی کے حوالے سے اراکینِ اسمبلی اور بعض اہم سیاسی قائدین کو فوجی حکام کے ذریعے بریفنگ دی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں پارلیمان میں فوجی پالیسیوں پر تنقید09 October, 2008 | پاکستان بریفنگ: مسلم لیگ کا عدم اطمینان09 October, 2008 | پاکستان تمام نظریں منتخب نمائندوں پر 09 October, 2008 | پاکستان پارلیمنٹ:بند کمرے میں اجلاس طلب04 October, 2008 | پاکستان ’بیانات پر پارلیمان کو بریفنگ دیں‘29 September, 2008 | پاکستان ’ایک ماہ میں سینکڑوں ہلاکتیں‘26 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||