بش زرداری ملاقات: ’آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر آصف زرداری نے نیو یارک میں امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کی ہے جس سے قبل امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے امریکہ پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہونے والی اس ملاقات کی تفصیل ابھی تک سامنے نہیں آئی لیکن آصف زرداری سے بات چیت سے کچھ پہلے صدر بش نے کہا کہ وہ پاکستان کی حفاظت کے لیے مدد کرنا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری اور جارج بش کی ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب پاکستان میں امریکہ کے خلاف اس بات پر شدید غصہ ہے کہ وہ افغانستان کی سرحد عبور کر کے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ صدر زرداری سے ملاقات سے قبل مختصر گفتگو کے دوران صدر بش نے پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف امریکی فضائی حملوں کے متنازع موضوع کا ذکر کرنے سے اجتناب کیا۔ صدر بش کا کہنا تھا: ’پاکستان کی خود مختاری اور اس کے تحفظ کے بارے میں آپ کے الفاظ بہت زوردار ہیں اور امریکہ (پاکستان کی) مدد کرنا چاہتا ہے‘۔ صدر زرداری اور صدر بش کی ملاقات کی تفصیل ابھی میڈیا کو فراہم نہیں کی گئی۔
پاکستانی صدر نے امریکہ پہنچنے کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکہ، پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر کے اقوامِ متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کر رہا ہے جو پاکستان کو قبول نہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان اہم میدان جنگ ہے: بش09 September, 2008 | آس پاس ’انگور اڈہ جیسے واقعات دوبارہ نہیں‘12 September, 2008 | آس پاس ’پاکستان کا پیچھا چھوڑ دو‘14 September, 2008 | آس پاس ’آئی ایس آئی کے طالبان سے روابط‘ 30 July, 2008 | آس پاس ’پاکستان کے اندر بھی کارروائی ضروری ہے‘10 September, 2008 | پاکستان پاکستان پر حملے، پالیسی کی پسپائی17 September, 2008 | پاکستان ’پاکستان کی خود مختاری کا احترام‘17 September, 2008 | پاکستان ’قوم درد کو طاقت میں بدل دے‘20 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||