’امریکی معاہدوں کا مسئلہ اٹھائیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ آٹھ برس میں امریکہ سے ہونے والے معاہدوں کا معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے۔ میاں نواز شریف لندن سے واپسی کے بعد لاہور کے علامہ اقبال ہوائی اڈے پر میڈیا سےگفتگو کر رہے تھے۔ میاں نواز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نےامریکہ سے جو خفیہ معاہدے کیے تھےانہیں منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کے ایک کمرے میں بیٹھ کر اہم فیصلے کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اورملک کی تمام پالیسیاں پارلیمنٹ میں تشکیل دی جائیں۔
انہوں نے مسلم لیگ قاف سے اتحاد کے امکان کو مسترد کیا اور کہا کہ اگر ایسا کرنا ہوتا تو صدارتی انتخاب سے پہلےکر لیا جاتا۔ انہوں نے آئین کی سترہویں ترمیم کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ معزول ججوں سے حلف اٹھوا کر صدر مشرف کے تین نومبر سنہ دوہزار سات کے اقدامات کی توثیق کی جا رہی ہے۔ میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کی غرض سے دو ہفتے پہلے لندن گئے تھے۔گزشتہ دنوں صدر پاکستان آصف زرداری بھی لندن کے نجی دورے پر گئے تاہم اس دوران ان کی نوازشریف سےملاقات نہیں ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں مسلم لیگی وزراء کے استعفے منظور13 September, 2008 | پاکستان اتحاد میں واپسی نہیں، نواز شریف08 September, 2008 | پاکستان ’آصف سب کو ساتھ لیکر چلیں‘06 September, 2008 | پاکستان ’یہ اسٹیبلشمنٹ کی سازش ہے‘03 September, 2008 | پاکستان نواز شریف سے معذرت: زرداری25 August, 2008 | پاکستان حکمراں اتحاد، کب کیا ہوا25 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||