’غیر ملکی جنگجو مرکز نشانہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کے مطابق لوئی سم کے علاقے میں غیر ملکی جنگجوؤں نے مبینہ طور پر ایک مرکز بھی قائم کیا ہوا ہے جہاں سے وہ حکومتی فورسز پر حملے کرتے ہیں۔ پاکستان فوج کے ایک ترجمان میجر مراد خان نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اس مرکز کو ختم کرنے کے لیے لوئی سم کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے، جبکہ صدر مقام خار اور اطراف کے علاقوں کو بھی طالبان سے پاک کر کے وہاں حکومت کی عملداری بحال کر دی گئی ہے۔ میجر مراد خان نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے مراکز پر مزید حملے کیے ہیں، جس میں متعدد شدت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح صدر مقام خار سے چند کلومیٹر دور لوئی سم، رشکئی، کوثر اور تندر گٹ کے علاقوں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپ برداروں، ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے سے حملے کیے گئے جس میں متعدد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے عسکریت پسندوں کو نکالا گیا ہے وہاں سکیورٹی فورسز کی طرف سے حکومتی رٹ دوبارہ بحال ہونے کے بعد چھان بین کا کام کیا جائے گا۔ ادھر اپریشن کی وجہ سے علاقے میں کرفیو نافذ ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوئی سم سے لیکر عنایت کلی تک تمام علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتہ سے بغیر کسی وقفے کے کرفیو نافذ ہے جس سے مقامی باشندے گھروں کے اندر محصور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیاروں کی بمباری اور بھاری توپ خانے کے استعمال کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔ اس کے علاوہ صدر مقام خار سے منڈا تک تمام علاقوں میں آج صبح سات بجے سے لیکر دوپہر دو بجے تک کرفیو میں نرمی رہی اور اس دوران علاقے میں تمام بازار کھول دیے گئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت بھی بحال رہی۔ | اسی بارے میں ’پانچ دن میں 117 طالبان ہلاک‘15 September, 2008 | پاکستان باجوڑ:’تازہ حملوں میں تیس ہلاک‘14 September, 2008 | پاکستان چالیس طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ12 September, 2008 | پاکستان خار کا محاصرہ، متضاد دعوے10 August, 2008 | پاکستان ’باجوڑ میں بمباری، سات ہلاک‘11 August, 2008 | پاکستان خاراور لوئی سم پر طالبان کا قبضہ ختم12 August, 2008 | پاکستان باجوڑ میں بیس جنگجو ہلاک11 September, 2008 | پاکستان ایک اور امریکی حملہ، بارہ ہلاک12 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||