BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 September, 2008, 07:55 GMT 12:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عافیہ کے اہلِ خانہ سےامریکی رابطہ

ڈاکٹر فوزیہ (فائل فوٹو)
ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی سفارخانے اور کسی امریکی سفارتکار کے ساتھ رابطے سے انکار کیا ہے
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے امریکہ میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بچوں کی بازیابی کے لیے پاکستان میں مقیم ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے۔

کراچی میں مقیم صدیقی خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں امریکی سفارتکاروں سے ڈاکٹر عافیہ کے بچوں کی بازیابی کے حوالے سے بات کی۔

تاہم ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی سفارتخانے اور کسی امریکی سفارتکار کے ساتھ رابطے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تعینات امریکی پولیٹیکل قونصلر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے ڈاکٹر عافیہ اور ان کے بچوں کی پاکستان واپسی کے حوالے سے باضابطہ استفسار کیا گیا تھا۔

مارچ دو ہزار تین میں جب عافیہ صدیقی کراچی سے لاپتہ ہوئی تھیں تو ان کے ہمراہ ان کے تین بچے بھی تھے جن میں سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر ایک برس اور بڑے بیٹے کی عمر آٹھ برس تھی۔ ان کی بیٹی کی عمر اس وقت تقریباً تین برس بتائی جاتی ہے۔

 ڈاکٹر فوزیہ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے طلب کیا اور انہیں مبینہ طور پر افغانستان میں موجود امریکی شہریت کے حامل ان دونوں بچوں کو تلاش کرنے کے بارے میں کوششوں سے آگاہ کیا گیا
ذرائع
صدیقی خاندان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کی گمشدگی کے کچھ عرصے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کے انتقال کی خبر سرکار کی جانب سے دے دی گئی تھی جبکہ باقی دو بچوں میں سے بڑے بیٹے کی افغانستان میں تحویل کی خبر میڈیا کے ذریعے حال ہی میں ان تک پہنچی ہے۔

اس دوران ان کی بیٹی کے بارے میں صرف اس نوعیت کی غیرمصدقہ اطلاعات آتی رہیں کہ وہ افغانستان میں غیرملکی تعاون سے چلنے والے لاوارث بچوں کے مرکز میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے طلب کیا اور انہیں مبینہ طور پر افغانستان میں موجود امریکی شہریت کے حامل ان دونوں بچوں کو تلاش کرنے کے بارے میں کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

عافیہ صدیقی کی گمشدگی اور گرفتاری کے بعد سے صدیقی خاندان کے ساتھ امریکہ کی جانب سے یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے تاہم ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی سفارتخانے آمد اور اس دوران ہونے والی گفتگو کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

بی بی سی کے استفسار پر امریکی سفارخانے کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس بارے میں تصدیق یا تردید نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک امریکی شہری کی نجی زندگی اور تحفظ کا معاملہ ہے جس کے بارے میں وہ امریکی قانون کے تحت میڈیا کو کوئی بھی اطلاع دینے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے دونوں بچے امریکی شہری ہیں۔

اسلام آباد میں موجودگی کے دوران ڈاکٹر فوزیہ وزارت داخلہ بھی گئیں جہاں سیکرٹری داخلہ کمال شاہ اور دیگر افسران کے ساتھ ان کی ملاقات میں بھی انہی بچوں کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ایک افسر نے بھی اسی حوالے سے ڈاکٹر فوزیہ سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

قیدی نمبر650
’ڈاکٹر عافیہ بگرام بیس میں قید ہیں‘
ڈاکٹر عافیہامریکی جج حیران
’عافیہ کےگولی کے زخم کا نرس سے علاج‘
ڈاکٹر عافیہ کے حمایتیعافیہ کا احتجاج
ڈاکٹر عافیہ پھرعدالت میں نہیں آئیں
ڈاکٹر عافیہحکم کی تعمیل
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا جیل میں طبی معائنہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد